وسیم رضوی کی نئی پارٹی بنانے پر بولے۔اقبال انصاری ،نہیں جڑے گا ایک بھی مسلمان
نئی دہلی،15؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید وسیم رضوی کی نئی پارٹی بنانے کے معاملے میں منگل کو بابری مسجد معاملے کے مدعی اقبال انصاری نے کہا کہ بابری مسجد معاملے میں ان کے بیانوں کو لیکر مسلمان اب پہچان چکا ہے۔مسلمان وسیم رضوی کی پارٹی سے نہیں جڑے گا اور نہ ہی شیعہ قوم ہی ان کی پارٹی سے جڑے گی۔اقبال انصاری نے وسیم رضوی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نئی پارٹی انڈین عوامی لیگ ایک چیئرمین بھی بنادیں تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔
اقبال انصاری نے وسیم رضوی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کے غدار ہیں۔ہم قوم کے غدار نہیں ہیں۔ہندستان میں ہندو ہے مسلمان ساتھ۔ساتھ رہتا ہے اور ساتھ جیتا ہے لیکن وسیم رضوی جیسے لوگ بابری مسجد پر سیاست کرتے ہیں۔
بتادیں کہ شیعہ مسلمانوں کی الگ نیشنل پارٹی بننے سے طے ہے کہ مسلمانوں میں بھی اب دو الگ گروپوں کی ووٹوں کی تقسیم ہوگی۔دہلی کے اسلامک کلچرل سینٹر میں پارٹی کا رسمی اعلان کرتے ہوئے وسیم رضوی نے بتایا تھا کہ اپنی ہی قوم میں دوئم درجے کے اخلاق مایس ہو کر انہوں نے اس پارٹی کی شروعات کی ہے۔اس سے پارٹی کے ذریعے شیعہ مسلمانوں کے حق کی لڑائی لڑی جائے گی۔