آئی پی ایل10کااسٹیج تیار،کوہلی کی کھلے گی کمی، کئی اسٹار کھلاڑیوں کے بغیر شروع ہو گا آئی پی ایل سن رائزرس کے سخت چیلنج سے جوجھناہوگا زخمی آرسی بی کو،نوجون بلے بازسرفراز بھی باہر،پہلامقابلہ آج

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 4th April 2017, 6:31 PM | اسپورٹس |

حیدرآباد،4اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پیسوں کو لے کر انتظامی رسہ کشی کی وجہ سے حال ہی میں بحث میں رہا انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کا دسواں سیشن کل جب شروع ہو جائے گا تو کرکٹ شائقین کو لطف اور مہم جوئی سے بھرے اس ٹی 20 لیگ میں وراٹ کوہلی اور بہت سے دیگر اسٹار کھلاڑیوں کی موجودگی کی یقینی طور پر کمی کھلے گی۔ کوہلی سمیت کئی ہندوستانی کھلاڑی یا تو پورے ٹورنامنٹ میں یا دوبارہ ابتدائی مرحلے میں نہیں کھیل پائیں گے جس سے اس کی چمک کچھ پھیکی پڑ گئی ہے، یہاں تک کہ اس بار کے ٹورنامنٹ کو پہلے ہی کچھ چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا، کئی ریاستی یونٹس نے یہ کہہ کر میچوں کے انعقاد کے لئے نااتفاقی ظاہر کردی تھی کہ ان کے پاس اس کے لیے کافی فنڈز نہیں ہے، اس کے بعد سپریم کورٹ سے تقرری منتظمہ کمیٹی( سی اواے) نے یہ مسئلہ حل کیا۔

سی اواے کے پاس اب حکام کی نگرانی کرنے کی اہم ذمہ داری ہوگی تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجا سکے کہ ٹورنامنٹ کے دوران اس طرح کی کوئی پریشانی کھڑی نہیں ہو، اگر کرکٹ سے منسلک مسئلہ کی بات کریں تو یہ اگلے ہفتے ہی پتہ چل پائے گا کہ کوہلی رائل چیلنجرس بنگلور کی جانب سے کب کھیلنے کے لیے میدان پر اتریں گے کیونکہ وہ اب بھی کندھے کی چوٹ کا شکار ہیں۔ حیدرآباد میں کل جب آرسی بی اور موجودہ چمپئن سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیمیں افتتاح میچ میں آپس میں بھڑیں گی تو ہندوستانی کپتان کی کمی اس میں واضح طور پر کھلے گی۔ گزشتہ سیشن میں کوہلی نے تقریبا 1000 رن بنائے تھے اور انہوں نے جو چار سنچری لگائی تھے وہ تمام بہترین تھی۔ ان کے نام پر ابھی آئی پی ایل میں سب سے زیادہ 4110 رنز بھی درج ہیں۔

کچھ سینئر کھلاڑیوں کی چوٹوں سے پریشان رائل چیلنجرس بنگلور کو آئی پی ایل 10 کے ابتدائی میچ میں کل یہاں موجودہ چمپئن سن رائزرس حیدرآباد کے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کپتان وراٹ کوہلی اورت سٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز زخمی ہونے کی وجہ کل کے میچ میں نہیں کھیلیں گے۔ کوہلی کندھے کی چوٹ کی وجہ سے باہر ہیں جبکہ ڈی ویلیئرز پیٹھ میں درد سے نکل رہے ہیں۔ یہیں نہیں آرسی بی کو اوپنر کے ایل راہل کی کمی بھی کھلے گی جو چوٹ کی وجہ پورے سیشن میں نہیں کھیل پائیں گے۔ آرسی بی کے نوجوان بلے باز سرفراز خان بھی بنگلور میں پریکٹس کے دوران فیلڈنگ کرتے وقت زخمی ہو گئے ہیں اور ان کا بھی پورے سیشن سے باہر رہنے کا امکان ہے۔

کوہلی کے کل سمیت شروع کے کچھ میچوں میں نہیں کھیلنے کا امکان ہے اور اس وجہ سے ٹیم نے شین واٹسن کو اپنا قائم مقام کپتان مقرر کیا ہے۔ آرسی بی کا دار و مدار اب کرس گیل پر ٹکا ہے جو اگر چل گئے تو پھر مخالف ٹیمکے بخیہ ادھیڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ہندوستان کے نیو ٹیلنٹ بلے باز کیدار جادھو کی بھی ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔آسٹریلیا کے ٹی 20ا سٹار ٹریوس ہیڈ، ہندوستانی کھلاڑی سچن بے بی اور مندیپ سنگھ بھی بلے بازی آرڈر میں اہم بن گئے ہیں۔ آئی پی ایل 2017 کی نیلامی میں موٹی رقم پر خریدے گئے انگلینڈ کے فاسٹ بالر ٹامل ملز کے آنے سے آرسی بی کی بولنگ مضبوط ہوئی ہے۔ا سپن محکمہ کی ذمہ داری یجوندر چہل سنبھالیں گے۔ اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے لیگ اسپنر سیموئیل بدری، نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملنے اور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز انکیت چودھری بولنگ شعبہ کو مضبوطی فراہم کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...