آئی پی ایل 2018: دلچسپ مقابلہ میں چنئی سپرکنگس نے سن رائزرس حیدر آباد کو 4 رنوں سے شکست دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd April 2018, 12:53 PM | اسپورٹس |

حیدرآباد ،22؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )آئی پی ایل 11 کے ایک دلچسپ مقابلہ میں چنئی سپرکنگس نے سن رائزرس حیدر آباد کو چار رنوں سے ہرادیا ہے ۔ سریش رینا اور امباتی رائیڈو کی نصف سنچریوں کی بدولت ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی سپرکنگس نے مقررہ 20 اوورس میں تین وکٹ کے نقصان پر 182 رن بنائے اور سن رائزرس کو جیت کیلئے 183 رنوں کا ہدف دیا ہے ، جس کے جواب میں حیدر آباد 6 وکٹ کے نقصان پر 178 رن ہی بناسکی ۔ کپتان ولیمسن( 84) اور یوسف پٹھان نے (45) کافی کوششیں کی ، مگر وہ دونوں عین وقت پر ہار گئے۔ تاہم آخر میں راشد خان نے میچ کو دلچسپ بنادیا ۔ راشد نے چار گیندوں پر 17رن بنائے۔اس سے قبل سریش رینا اور امباتی رائیڈو کی نصف سنچریوں کی بدولت ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی سپرکنگس نے مقررہ 20 اوورس میں تین وکٹ کے نقصان پر 182 رن بنائےآخر میں مہندر سنگھ دھونی نے بھی اچھے ہاتھ دکھائے اور انہوں نے 12 گیندوں پر 25 رن بنائے اور اسکور کو 182 تک پہنچایا ۔ رینا 54 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے جبکہ امباتی رائیڈو 37 گیندوں پر 79 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ اس کے علاوہ شین واٹسن نے 9 اور فاف ڈوپلیسس نے 11 رن بنائے۔ بھونیشور کمار اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ لئے۔

ایک نظر اس پر بھی

لکھنو ٹی 20 : میچ شروع ہونے سے پانچ منٹ پہلے کمنٹری باکس میں ٹلا بڑا حادثہ ، بال بال بچے سنیل گواسکر

پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی میچ کی میزبانی کر رہے لکھنو کے اٹل اکانا اسٹیڈیم میں منگل کی شام کمنٹری باکس میں ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا۔ کمنٹری باکس کے دروازے کا شیشہ میچ شروع ہونے سے پانچ منٹ پہلے اچانک ٹوٹ گیا

جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سیریز جیتنے کے ارادے سے اترے گا ہندوستان

ٹیسٹ اور ون ڈے میں اپنا دبدبہ قائم رکھنے کے بعد ٹی 20کے پہلے میچ میں بھی شکست دینے والی والی ہندوستانی ٹیم منگل کو یہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی فتوحات جاری رکھ کر سیریز میں برتری حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

مرکز النوائط ابوظبی کے زیراہتمام النوائط چمپئن شپ میں امارات میں مقیم بھٹکلی کھلاڑیوں نے پیش کئے بہترین کھیل مظاہرے

مرکز النوائط ابوظبی کے زیراہتمام  ابوظبی میں بائولنگ اور ٹیبل ٹینس کے بہترین مقابلے منعقد ہوئے جس میں امارات کے مختلف شہروں میں مقیم بھٹکل کے کئی ایک کھلاڑیوں نے حصہ لیتے ہوئے  نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ شائقین اسپورٹس کے لئے بھی  بہترین تفریح فراہم کی۔