آئی پی ایل 2018: راجستھان رائلس کو 11 رنوں سے شکست دے کرسن رائزرس حیدر آباد پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th April 2018, 10:55 AM | اسپورٹس |

جے پور،29؍اپریل(ایجنسی)  سن رائزرس حیدرآباد نے آج راجستھان رائلس کو 11 رنوں سے شکست دے دی۔ سن رائزرس حیدر آباد کے 152 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری راجستھان رائلس کی  ٹیم کپتان اجنکیا رہانے کی ناٹ آئوٹ 65 رنوں کی اننگ کے باوجود 20 اوور میں 6 وکٹ  پر 140 رن بناسکی، جس کے بعد اسے 11رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد نے آج راجستھان رائلس کو 11 رنوں سے شکست دے دی۔ باد اور راجستھان رائلس کے درمیان ہوا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری حیدر آباد نے 20 اوور میں 7 وکٹ پر 151 رن بنائے۔ حیدرآباد کی طرف سے کپتان کین ولیمسن 63 اور ایلیکس ہیلس 45 نے شاندار اننگ کھیلی۔

راجستھان رائلس کی طرف سے جوفرا آرچر نے تین وکٹ حاصل کئے۔ شکبیب الحسن (6 )  یوسف پٹھان (2) اور راشد خان ایک کے وکٹ لئے۔ کرشنپا گوتم نے دو وکٹ لئے۔ گوتم نے شکھر دھون اور ایلکس ہیلس کو پویلین بھیجا۔ وہیں ایش سودھی نے کپتان ویلیمسن کو آئوٹ کیا اور جے دیو انادکٹ نے منیش پانڈے کو کیچ آئوٹ کرایا۔ اس طرح سے راجستھان رائلس کو اپنے گھر میں دوسری بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس جیت کے ساتھ ہی حیدرآباد پوائنٹ ٹیبل پر سب سے اعلیٰ مقام پر پہنچ گئی ہے۔ وہ 6 میچوں میں جیت کے ساتھ 12 پوائنٹ لے کر سب سے اوپر ہے۔

حیدرآباد کے 151 رنوں کے جواب میں راجستھان رائلس 6 وکٹ پر 140 رن ہی بناسکی تھی۔ راجستھان کی طرف سے اجنکیا رہانے کے علاوہ سنجو سیمسون نے 40 رن بنائے۔ اس کے علاوہ کوئی دوسرا بلے باز قابل ذکر کارکردگی کامظاہرہ نہیں کرسکا۔ راہل ترپارٹھی صرف 4 رن بناسکے جبکہ بین اسٹاکس صفر پر آئوٹ ہوئے۔ جوس بٹلر نے 10 رن ، مہیپال لومرور نے 11 رن، کرشنپا نے 8 اور جوفرا آرچر نے ایک رن بنائے۔ سن رائزرس حیدرآباد کی طرف سے سدھارتھ کول نے دو وکٹ لئے جبکہ سندیپ شرما، راشد خان، باسل تھامپی اور یوسف پٹھان نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

اس سے قبل  آج تین کھلاڑیوں نے آئی پی ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلا۔ پہلے ہیں ایلکس ہیلس، حیدرآباد نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی۔ محمد نبی کی جگہ ہیلس کو شامل کیا۔ وہیں راجستھان کی طرف سےسے ایشا سودھی اور مہیپال لومرور ڈیبیو نے ڈیبیو کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...