راجستھان رائلس آئی پی ایل سے باہر، کولکاتا نے 25 رنوں سے دی شکست

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th May 2018, 12:04 PM | اسپورٹس |

کولکاتا،23؍مئی (ایجنسی)  کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے آئی پی کے 11ویں سیشن میں ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے الیمینیٹر مقابلے میں راجستھان رائلس کو 25 رنوں سے شکست دے دی۔ اس سے راجستھان رائلس آئی پی ایل سے باہر ہوگئی۔ ساتھ ہی کوالیفائر 2 میں کولکاتا کا سامنا جمعہ کو سن رائزرس حیدرآباد سے ہوگا۔ ان دونوں ٹیموں میں جیت حاصل کرنے والی ٹیم چنئی سپرکنگس سے فائنل کھیلے گی۔

کولکاتا نے آج یہاں  ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں  پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اووروں میں 7 وکٹ کے نقصان پر 169 رنوں کا چیلنج والا اسکور بنایا تھا۔ راجستھان رائلس اس ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہی اور  20 اووروں میں 4 وکٹ کے نقصان پر 144 رن ہی بناسکی۔  اس طرح سے وہ آئی پی ایل سے باہر ہوگئی۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس کے ابتدائی وکٹ جلدی جلدی گرگئے، لیکن کپتان دنیش کارتک اور رسل نے ٹیم کی عزت بچائی۔ دنیش کارتک نے 52 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ اینڈریو رسل نے ناٹ آئوٹ 49 رنوں کی بدولت کولکاتا کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔ کارتک نے 38 گیندوں میں 4 چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 52 رن بنائے۔ رسل نے 25 گیندوں میں 5 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 49 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ راجستھان کے لئے کرشنپا گوتم، جوفرا آچر، بین لافلن نے دو دو وکٹ لئے۔

راجستھان کے لئے سنجو سیمسن نے سب سے زیادہ 50 رن بنائے، جس کے لئے انہوں نے 38 گیندوں کا سامنا کیا اور 4 چوکوں کے علاوہ دو چھکے لگائے۔ کپتان اجنکیا رہانے نے 46 رن بنائے۔ کولکاتا کی جانب سے پیوش چاولہ نے دو وکٹ لئے جبکہ پرسدھ کرشنا اور کلدیپ یادو کو ایک ایک وکٹ ملا۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور سن رائزرس حیدرآباد اور چنئی سپرکنگس سے دوسرے کوالیفائر میں کھیلے گی، یہ میچ کولکاتا میں ہی  کھیلاجائے گا۔ اس میں جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ چنئی سپرکنگس سے ہوگا، جو پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے اس سیشن میں اب تک کھیلے گئے تینوں میچ میں راجستھان رائلس کو شکست دی ہے۔ گزشتہ ماہ جے پور میں 7 وکٹ سے ہرانے کے بعد ایک ہفتہ پہلے ایڈن گارڈن میں 6 وکٹ سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنائی۔ اس کے بعد آج ایک بار پھر اس نے اپنے گھریلو میدان پر راجستھان رائلس کو شکست دے کر اسے آئی پی ایل سے باہر کردیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...