آئی پی ایل 2018: چنئی سو پرکنگس حیدرآباد کو شکست دے کر ساتویں بار فائنل میں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd May 2018, 1:11 PM | اسپورٹس |

ممبئی،23؍مئی (ایجنسی) آئی پی ایل 11 کے  پہلے کوالیفائر میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو شکست دے کر چنئی سو پرکنگس نے فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنا لیاہے۔  یہاں کھیلے گئے میچ میں مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم نے 5 گیند باقی رہتے ہوئے دو وکٹ سے جیت حاصل کی اور ساتویں بار فائنل میں پہنچ گئی۔

سن رائزرس حیدرآباد نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 139 رن بنائے، جسے دھونی اینڈ کمپنی نے 20 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کی طرف سے  براتھ ویٹ نے سب سے زیادہ 43 رن بنائے جبکہ ولیمسن اور یوسف پٹھان نے 24-24  رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ شکیب الحسن اور گوسوامی نے  12-12  رن بنائے۔  چنئی سپرکنگس کی طرف سے ڈیون براوو نے دو وکٹ لئے جبکہ رویندر جڈیجہ، چہر، نگڑی اور ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس لو اسکور میچ میں  چنئی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ حیدرآباد بڑا اسکور کھڑا کرنے میں ناکام رہی۔ سن رائزرس حیدرآباد کی طرف سے 140 رنوں کے ہدف کا تعاقب کر نے اتری چنئی سو پرکنگس کی شروعات بھی بے حد خراب رہی۔ شین واٹسن صفر پر آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد امباتی رائیڈو، سریش رینا اور کپتان مہندر سنگھ دھونی بھی جلدی جلدی آوٹ ہوگئے۔ اس سے ٹیم پوری طرح سے دباو میں نظر آنے لگی اور شکست کا خطرہ منڈلانے لگا، لیکن فاف ڈوپلیسی ایک طرف ڈٹے رہے اور انہوں نے ناٹ آوٹ 67 رنوں کی اننگ کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کراتے ہوئے فائنل میں پہنچا دیا۔

چنئی سو پرکنگس کی طرف سے فاف ڈوپلیسی کے علاوہ  سریش رینا نے 22 رن اور ایس این ٹھاکر نے 15 اور چہر نے 10 رنوں کی اننگ کھیلی۔ سن رائزرس حیدرآباد کی طرف سے راشد خان نے کسی ہوئی گیند بازی کرتے ہوئے 4 اوور میں محض 11 رن دیئے اور دو وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ سندیپ شرما نے 3 اوور میں رنوں کے 30 رن اور بی کول نے 32 رن کے عوض 2 وکٹ لئے۔ بھونیشور کمار کو بھی ایک وکٹ حاصل ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...