کے کے آر پر جیت کے بعد روہت شرما نے بنچ اسٹرینتھ کی تعریف کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th May 2017, 3:48 PM | اسپورٹس |

کولکا تہ، 14؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کولکا تا نائٹ رائیڈرس کو اس کے گھریلو میدان (ایڈن گارڈن )پر شکست دینے کے بعد اب ممبئی انڈینس کا حوصلہ بلند ہے۔گزشتہ رات ٹیم کی شاندار جیت کے بعد کپتان روہت شرما نے اپنی ٹیم کے بنچ اسٹرینتھ کی تعریف کی ،کیونکہ ٹیم کئی اہم کھلاڑیوں کے بغیر اتری تھی۔ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے انڈین پریمیئر لیگ میں یہاں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 9 رنوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔پلے آف کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی دو ٹیموں کے اس مقابلے میں ممبئی کے 174رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کے کے آر کی ٹیم ہاردک پانڈیا(22رن پر2 وکٹ)، آر ونے کمار (31رن پر 2 وکٹ)اور ٹم ساؤتھی (39رن پر2 وکٹ)کی عمدہ گیندبازی کے سامنے 8 وکٹ پر 164رن ہی بنا سکی۔کے کے آر کا کوئی بلے باز اچھی شروعات کو بڑی اننگ میں تبدیل نہیں کرسکا ، ٹیم کی جانب سے منیش پانڈے نے سب سے زیادہ 33رن جبکہ کولن دی گرینڈہوم نے 29رن بنائے ، کرس لن نے 26رنز کی اننگز کھیلی۔ممبئی نے رائیڈو( 63)اور تیواری (52)کی نصف سنچریوں اور دونوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے 61رنوں کی شراکت کی مدد سے پانچ وکٹ پر 173رنوں کا مشکل اسکور کھڑا کیاتھا ۔روہت نے میچ کے بعد کہاکہ ہم نے اچھی بلے بازی اور پھر اچھی گیند بازی کی۔ہماری بنچ اسٹرینتھ شاندار ہے۔کئی اہم کھلاڑی نہیں کھیلے اور ان کی جگہ لینے والے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ کے کے آر کے رنوں کی رفتار اچھی تھی، لیکن مسلسل وکٹ گراکر ہم میچ میں بنے رہے، ہم نے اپنی حکمت عملی کو صحیح طرح سے لاگو کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...