وراٹ کو پچھاڑکر ریناآئی پی ایل میں پھر نمبر ایک بلے باز بنے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th April 2017, 10:44 AM | اسپورٹس |

نئی دہلی،15اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گجرات لائنس کے کپتان رائنا 4206 رنز کے ساتھ ہی آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ رائنا نے رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کا ریکارڈ پانچ گھنٹے میں ہی توڑ دیا۔ اس سے پہلے واپسی کے دوران اپنی نصف سنچری اننگز 62 رنز بنا کر وراٹ 4172 رنز کے ساتھ ہی فہرست میں ٹاپ پر آ گئے تھے۔ انہوں نے اس دوران سریش رینا کو پیچھے چھوڑا پر رائنا نے اس کے بعد کل 4206 رنز بنا کر ایک بار پھر وراٹ کو پھر پیچھے چھوڑ دیا۔ رائنا نے رائزنگ پونے سپرجائنٹس کے خلاف ناقابل شکست 35 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔آئی پی ایل 10 شروع ہونے سے پہلے وراٹ کوہلی 4110 رنز کے ساتھ سرفہرست تھے، وہ آئی پی ایل کے ابتدائی میچوں میں نہیں کھیل پائے تھے۔ اس دوران سریش رینا نے وراٹ کو پیچھے چھوڑا پر واپسی کرتے ہی وراٹ پھر آگے ہو گئے تھے۔اب دیکھنا ہے کہ موجودہ آئی پی ایل میں کون کسے کتنی بار پچھاڑتا ہے۔ رائنا نے 13 ویں میچ میں اترتے ہی ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا، وہ آئی پی ایل میں 150 میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

محمد عرفان کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست

کرکٹر محمد عرفان نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔محمد عرفان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وزارت داخلہ، پی سی بی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔