آئی پی ایل: گجرات۔مہاراشٹر میں یوپی پولیس کی چھاپہ ماری، چوتھے مشتبہ کی تلاش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th May 2017, 11:53 AM | اسپورٹس |

نئی دہلی،13؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل کے سیشن10 میں فکسنگ کے الزام میں گرفتار کئے گئے مہاراشٹر کے انڈر19 کھلاڑی نین شاہ سے پوچھ تاچھ کے دوران کئی اہم انکشافات ہو سکتے ہیں۔ اس دوران ایک چوتھے شخص کے بارے میں بھی پتہ چلا ہے جو کھلاڑیوں اور نین کے درمیان ربط ہو سکتا ہے، ابھی تک اس معاملے میں نین سمیت تین افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔آئی پی ایل فکسنگ کی تحقیقات کے دوران ایک ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نین شاہ کے ساتھ ایک چوتھا شخص دکھائی دے رہا ہے۔ ہسپتال کے حکام اس بارے میں کچھ نہیں جانتے، لہذا اس چوتھے شخص کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔تحقیقات میں جس بنٹی کھنڈیلوال کے نام کا انکشاف ہوا ہے، اسے آخری مرتبہ راجستھان میں سوائی مادھوپور میں دیکھا گیا تھا، اس کے بعد سے اس کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ بنٹی کھنڈیلوال کے لئے لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے، تمام ہوائی اڈوں کو بھی اس کے بارے میں الرٹ کر دیا گیا ہے۔پولیس نے اس معاملے میں پیر کے دن نین کو ریمانڈ پر لے گی۔ اس کے پاس اس معاملے کی اہم معلومات ہیں، لہذا اس سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ کانپور پولیس نے اس معاملے میں مجموعی طور پر آٹھ ٹیمیں بنائی ہیں۔کانپور پولیس اس معاملے میں ہر قدم پھونک پھونک کر رکھ رہی ہے۔ اس کیس میں پولیس زیادہ سے زیادہ ثبوت جمع کر رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں دو دیگر کھلاڑیوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔

غور طلب ہے کہ نین شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے سٹی بازوں سے رشتے رہے ہیں اور وہ میچ کے نتائج کو متاثر کرنے کے لئے پچ سے چھیڑ چھاڑ کرواتا تھا۔ نین شاہ نے پولیس کو بتایا کہ تمام آئی پی ایل میچوں کے لئے اس نے بڑے سٹی بازوں سے کانٹریکٹ لیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...