دہلی میں میونسپل انتخابات سے آئی پی ایل 2017 میچوں کے پروگرام میں تبدیلی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st March 2017, 12:06 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،20؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی میں اگلے ماہ ہونے والے میونسپل کارپوریشن انتخابات کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ 2107 میں کھیلے جانے والے کچھ میچوں کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کو اس کی اطلاع دی۔ بی سی سی آئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہلی میں 22 اپریل کو کارپوریشن کے انتخابات ہوں گے اور اس وجہ سے اس دن ہونے والے میچوں کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ آئی پی ایل کے 10 ویں ایڈیشن میں 22 اپریل کو دو میچ ہونے ہیں۔ پہلا میچ دہلی ڈیر ڈیولس اور ممبئی انڈینس کے درمیان دہلی میں چار بجے سے کھیلا جانا تھا، لیکن اب یہ میچ دہلی کی جگہ ممبئی میں رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔اس کے علاوہ، 22اپریل کو ہی دوسرا میچ رائزنگ پونے سپرجاٹس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان پونے میں رات آٹھ بجے کھیلا جانا تھا لیکن اب یہ میچ آٹھ بجے کے مقام پر دن میں چار بجے سے کھیلا جائے گا۔بی سی سی آئی نے کہا کہ دہلی اور ممبئی کے درمیان چھ مئی کو ممبئی میں کھیلے جانے والا میچ اسی دن دہلی میں رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل کے 10 ویں ایڈیشن کا انعقاد کے آغاز پانچ اپریل سے ہو رہا ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2017 کے طے شدہ پروگرام کے تحت آئی پی ایل کا پہلا میچ پانچ اپریل کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، وہیں لیگ کا فائنل مقابلہ اسی اسٹیڈیم میں 21 مئی کو ہوگا۔ بی سی سی آئی کے مطابق آئی پی ایل کے 10 ویں ایڈیشن کا پہلا میچ پانچ اپریل کو موجودہ فاتح سن رائزرس حیدرآباد اور گزشتہ سال کی رنراپ رہی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلا جائے گا۔آئی پی ایل 2017 کے میچ ملک کے 10 مقامات پر 47 دن تک کھیلے جائیں گے۔ اس پروگرام کے تحت آئی پی ایل کی ہر ٹیم کل 14 میچ کھیلے گی جس میں سے سات میچ ٹیم کے گھریلو میدان پر کھیلے جائیں گے۔ اس ورڑن میں 2011 کے بعد ایک بار پھر اندور میں آئی پی ایل کے میچ کھیلے جائیں گے۔اس میں پہلا میچ آٹھ اپریل کو کنگز الیون پنجاب اوررائزنگ پونے سپرجائٹس اور دوسرا میچ 20 اپریل کو پنجاب اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...