عزت کے ساتھ آئی پی ایل سے رخصت ہوناچاہیں گے دہلی اور بنگلور،آخری مقابلہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th May 2017, 11:43 AM | اسپورٹس |

نئی دہلی،13؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پلے آف سے باہر ہو چکے دہلی اور بنگلور کا مقصد یہاں فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں عزت کے ساتھ آئی پی ایل 10 کو الوداع کہنے کا ہوگا۔دہلی نے ٹورنامنٹ میں ٹکڑوں ٹکڑوں میں اچھی کارکردگی کی اور کچھ فیصلہ کن مواقع پر کی گئی غلطی سے اس کے ہاتھ سے پلے آف میں جانے کا موقع نکل گیا۔ دوسری طرف پچھلے سیشن میں رنر اپ ٹیم بنگلور نے پورے ہی ٹورنامنٹ میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اسٹارکھلاڑیوں سے آراستہ یہ ٹیم ٹیبل میں آٹھویں اور آخری نمبر پر ہے۔ دہلی نے کل کوٹلہ میں پونے کو سات رنز سے شکست دی تھی جس سے 13 میچوں میں اس 12 پوائنٹس ہو گئے۔ دہلی کا یہی مقصد رہے گا کہ وہ کم سے کم جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ کو الوداع کہے جو اس کے واسطے عزت بچانے والی حالت ہوگی۔

وراٹ کوہلی کی کپتانی والی بنگلور کی ٹیم میچ کو جیتے یا ہارے اس کا آخری نمبرپر رہنا طے ہے۔ بنگلور نے 13 میچوں میں صرف دو میچ جیتے ہیں اور 10 میچ گنوائے ہیں۔ وراٹ بھی چاہیں گے کہ ان کے کھلاڑی کم از کم آخری میچ میں اچھی کارکردگی کرکے کل فتح حاصل کرے۔ بنگلور کے کپتان وراٹ دہلی کے ہی کھلاڑی ہیں اور کوٹلہ ان کا گھریلو میدان ہے۔ وراٹ کے لئے یہ اچھا موقع رہے گا کہ وہ اپنے گھریلو میدان پر ایک عمدہ اننگز کھیلیں اور اپنی ٹیم کو جیت دلائیں۔ کوٹلہ میں کل دہلی اور پونے کا میچ دیکھنے کے لئے تقریبا 40 ہزار ناظرین موجود تھے اوراپنے دہلی کے کھلاڑی وراٹ کو کھیلتا دیکھنے کے لئے ان کے مداحوں کی بھاری بھیڑ جٹنے کی توقع ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...