آئی این ایکس میڈیا معاملہ:پی چدمبرم کو اضافی دستاویزات لگانے کی منظوری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th February 2019, 1:12 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،06 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو کانگریس لیڈر پی چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا معاملے میں سی بی آئی کی طرف سے دائر کیس میں پیشگی ضمانت کے لیے زیر التوا ان عرضی میں کچھ اضافی دستاویزات شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

سابق وزیر خزانہ نے تین فروری کو شائع کچھ اخباروں کے مضامین کے پرنٹ عدالت میں پیش کرنے کی منظوری مانگی تھی جن میں کہا گیا ہے کہ وزارت قانون نے مرکز کو بتایا ہے کہ معاملے میں سی بی آئی کو چدمبرم کے خلاف استغاثہ کی منظوری دی جا سکتی ہے۔جسٹس سنیل غور نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے کہا کہ اضافی دستاویزات ضمانت کی درخواست کے ساتھ شامل کیاجائے۔عدالت نے 25 جنوری کو آئی این ایکس میڈیا اسکینڈل سے متعلق بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں چدمبرم کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر حکم محفوظ رکھا تھا۔یہ معاملے سی بی آئی اور ای ڈی کی طرف سے دائرکیے گئے تھے۔ایڈووکیٹ ارشدیپ سنگھ اور پرمود دوبے کے ذریعے دائر درخواست میں چدمبرم نے کہا کہ ان حقائق کو عدالت کے سامنے لانا لازمی ہے کیونکہ یہ دکھاتے ہیں کہ سی بی آئی نے معاملے میں اپنی تفتیش مکمل کر لی ہے اور اس کے بعد ان کے خلاف استغاثہ کی منظوری مانگی ہے۔کانگریس لیڈر نے یہ دلیل دیتے ہوئے پیشگی ضمانت مانگی ہے کہ سی بی آئی نے ان سے صرف ایک بارجون2018میں پوچھ گچھ کی تھی اور ان کا نام ایف آئی آر میں ملزم کے طور پر بھی درج نہیں ہے۔سی بی آئی اور ای ڈی نے پیشگی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...