بھٹکل شمس اسکول میں ہیڈ بوائے اور کونسل لیڈران کی حلف برداری کی انوکھی اور رنگارنگ تقریب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th July 2018, 9:38 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 10/جولائی (ایس او نیوز)   اسمبلی اور پارلیمنٹ میں جس طرح نومنتخب وزراء کو  ملک کا وفادار اور رازدار ہونے کا حلف دلایا جاتا ہے، اُسی طرح کی  حلف برداری تقریب آج منگل کو  یہاں جامعہ آباد روڈ پر واقع تربیت اخوان ایجوکیشن سوسائٹی کے ماتحت چل رہے شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول میں دیکھنے کو ملی  ، جہاں   طلبا کے ہیڈ بوائے اور کونسل لیڈران کے انتخاب کی  ایک انوکھی اور رنگا رنگ تقریب سجائی گئی تھی۔

  تقریب میں  معزز مہمانان کی موجودگی میں ہیڈمسٹریس فہمیدہ ڈاٹا  نے   منتخب طلبا لیڈرس    کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے کا  حلف  دلایا ۔تقریب میں  محمد رکن الدین کو  ہیڈبوائے،  سیف اللہ خطیب کو  نائب ہیڈ بوائے، عبدالسلام ایس جے کو اسپورٹس لیڈر، عبدالخیر بنگالی کو  کلچرل لیڈر،  نادراحمد ائیکری کو ڈسپلن لیڈر ، دینیات کلب لیڈر محمد مان ائیکری، اسسٹنٹ لیڈر عبدالصمد، لائبریری  لیڈر محمد صہیم کے ایم اور محمد عاصم خیال اور ابوبکر سدی باپا کو ایڈیٹوریل سیکشن کا لیڈر منتخب کیا گیا  اور انہیں  حلف دلایا گیا،  اسی طرح مختلف  ہاوز لیڈرس کو بھی  اپنی اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے کا حلف دلایا گیا۔

 مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما  انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نو منتخب کالج بورڈ سکریٹری جناب کمپوٹر محسن شاہ بندری نے طلبا کو  انٹرنیٹ کے ساتھ نئی نئی ٹیکنالوجی کو صحیح استعمال کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ آج انٹرنیٹ اور گوگل کی مدد سے طلبا بھرپور فائدہ اُٹھاسکتے ہیں، اگلے دو سالوں میں اور پانچ سالوں میں دنیا کہاں پہنچے گی، تعلیم کا نقشہ کیا ہوگا، کونسی تعلیم حاصل کرنے سے  کیا  فائدہ پہنچے گا  اوراس کے لئے  طلبا کو کس طرح کی تیاری کرنے کی ضرورت ہے، اُس کی مکمل معلومات گوگل کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں، انہوں نے اس تعلق سے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبا کی صحیح رہنمائی کریں۔ جناب محسن شاہ بندری نے کہا کہ کالج سے حاصل کی گئی سرٹی فیکٹ صرف کسی کمپنی  میں ملازمت دلا سکتی ہے، لیکن اگر ٹاپ پوزیشن پر پہنچنا چاہتے ہیں   تو  ڈگری کے ساتھ ساتھ زائد  صلاحیتوں اور زائد معلومات کا ہونا نہایت  ضروری ہے۔ بھٹکل کے پہلے کمپوٹر انجینئر جناب محسن شاہ بندری جو بھٹکلیس ڈاٹ کام کے نام سے آن لائن میڈیا بھی چلاتے ہیں نے  بچوں کو  مثبت انداز میں  آگے بڑھنے اور  خوب محنت کرکے  تعلیم  کے میدان میں  اچھے  نمبرات سے  کامیابی حاصل کرنے کی تلقین کی۔

لیڈرشپ  کے تعلق سے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے ایک اورمہمان انجمن انجینرنگ کالج کے پرنسپل جناب مشتاق احمد باوی کٹے نے کہا کہ لیڈرشپ کے لئے طلبا میں تین طرح کی یعنی ASK  کوالٹی ہونی بے حد ضروری ہے۔ ASK کا مفہوم سمجھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیڈرشپ کے لئے K کا مطلب   نالج ، ایس کا مطلب اسکل اور اے مطلب Attitude کا ہونا ضروری ہے،  جناب مشتاق صاحب نے   طلبا کو کئی ایک نصیحتوں سے نوازتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ابتدا میں ناکام ہوتے ہیں، اُنہیں  کبھی بھی مایوس نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے  معروف  کرکٹ کھلاڑی ونود کامبلی اور سچن تندولکر کی مثال پیش کرتے ہوئے سمجھایا کہ  دونوں ایک ساتھ کرکٹ کے میدان میں اُترے تھے،  کامبلی نے آتے ہی دوسنچریاں اسکور کیں ، مگر تندولکر ابتدائی اننگز میں خاص رنز نہیں بناسکے، لوگوں نے سمجھا تھا کہ ونود کامبلی کافی آگے بڑھے گا، مگر وہ  کچھ ہی عرصہ میں غائب ہوگئے،   البتہ تندولکر ابتدا میں ناکام ہونے کے بائوجود اتنا آگے نکل گئے  کہ پوری دنیا میں اپنا  مقام بنانے میں کامیاب رہے

تقریب میں فزیکل ڈائرکٹرشری کانت  نائک نے بھی  اپنے تاثرات پیش کئے۔ اسٹیٹ لیول کبڈی کھلاڑی اور کئی ایک کامیاب ٹورنامنٹ آرگنائز کرنے والے شری کانت نائک کی  پروگرام میں تہنیت کی گئی۔

تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا، اسکول کے ننھے بچوں نے ایک خوبصورت نظم   پیش کرتے ہوئے   حاضرین  سے داد وصول کی۔اسکول کے  سرگرم استاذ محمد رضا مانوی نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمانان کا تعارف پیش کیا، شمس اسکول کے بورڈ چیرمین  جناب قادر میراں پٹیل نے صدارت کی، اسکول کے ناظم  طلحہ سدی باپا نے کلمہ تشکر پیش کیا، اور تعلیمی آفسر آر ایس گونڈا، بھٹکل مسلم جماعت جدہ کے سابق صدر نعمان علی اکبرا اوراسکول سکریٹری عزیزالرحمن رکن الدین ندوی بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...