عدالت کی نگرانی میں وجے مالیہ معاملہ کی تفتیش ہو: کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th September 2018, 8:00 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،15؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے مودی حکومت پر عام لوگوں کی بجائے ’گھپلہ بازوں‘ کے لئے کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ بنکوں کا کروڑ روپے کا قرض لیکر فرار ہوئے وجے مالیا کے معاملہ میں حکومت اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔ اس لئے اس کے ملک سے فرار ہونے کے تعلق سے عدالت کی نگرانی میں آزادانہ تفتیش کرائی جانی چاہئے۔ کانگریس کے میڈیا پینل کے رکن جے ویر شیرگل نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مالیا کو بھگانے میں جس طرح سی بی آئی کے ایک جوائنٹ ڈائرکٹر کا کردار سامنے آیا ہے اس کے بعد نہ تو حکومت اور نہ ہی تفتیشی ایجنسی پر اعتماد کیا جاسکتا ہے۔ اس لئے ہم اس معاملہ کی آزادانہ جانچ کی مانگ کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ تفتیش عدالت کی نگرانی میں کرائی جائے۔ شیرگل نے کہا کہ یہ حکومت ’کامن مین‘ (عام آدمی) کی جگہ ’کون مین‘ (گھپلہ بازوں) کے لئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ گزشتہ چار برس میں 23ہزار بنک گھپلے ہوئے ہیں جن میں گھپلہ بازوں نے بنکوں کو 90ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا چونا لگایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس دوران وجے مالیا، نیرو مودی، میہول چوکسی اور راجیو گوئل سمیت 23 بڑے گھپلہ باز بنکوں کا پیسہ لیکر حکومت کی مدد سے بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں۔پارٹی نے مانگ کی کہ صرف مالیا ہی نہیں بلکہ تمام 23مفروروں کو ملک چھوڑ کر جانے میں کس نے مدد کی اس کی تفتیش ہونی چاہئے۔ ان معاملات میں راست طورپر وزیراعظم، وزیرخزانہ اور سی بی آئی کی ذمہ داری طے کی جانی چاہئے۔ وزیراعظم کو پارلیمنٹ کے ذریعہ ملک کو بتانا چاہئے کہ ان مفرور اقتصادی مجرموں کو کب ملک میں واپس لایا جائے گا اور عام لوگوں کا جو پیسہ لیکر یہ لوگ بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں اس کی تلافی کیسے کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...