کل جمعرات کو مرڈیشور میں منایا جائے گا عالمی یوم یوگا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th June 2018, 9:23 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 20/جون (ایس او نیوز) کل جمعرات 21 جون کو  تعلقہ کے مرڈیشور آر این شٹی  ریسڈینٹیل  میں عالمی یوم یوگا منایا جائے گا اس بات کی اطلاع مرڈیشور یوگا سمیتی کے صدر  منجپا نائک نے دی ہے۔ اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ  پروگرام صبح چھ بجے شروع ہوکر 7:30 تک جاری رہے گا۔

منجپا نائک نے یوگا کے تعلق سے معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ  ہمارے وزیراعظم نریندر مودی نے  21 جون کو یوم یوگا منانے  دنیا کے حکمرانوں سے اپیل کی تھی جسے 177 ممالک نے قبول کیا ہے اب عالمی یوم یوگا کا چوتھا سال ہے اور پوری دنیا میں  اسے منایا جارہا ہے۔ منجپا نائک نے بھٹکل کے عوام سے درخواست کی کہ وہ بھی اس موقع پر مرڈیشور  میں منعقدہ عالمی یوم یوگا کی تقریب میں شرکت کریں ۔

پریس کانفرنس کے فوری بعد بھٹکل کے اخبارنویسوں کو  ایک پودا فراہم کرتے ہوئے سبھی رپورٹروں کو بھی یوم یوگا میں شریک ہونے کی دعوت دی گئی۔ اس موقع پر مرڈیشور یوگا سمیتی کے نائب صدر وشنو نائک سمیت دیگر ممبران  کرشنا نائک بیلسے، دیویندرا نائک،  کرن  وغیرہ موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...