ایک جگہ پر 3 لاکھ لوگوں نے یوگا کرکے بنایا عالمی ریکارڈ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd June 2017, 11:35 AM | ملکی خبریں |

احمد آباد، 21؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )بین الاقوامی یوگا دیوس کے موقع پر یہاں جی ایم ڈی سی میدان میں تقریبا تین لاکھ لوگوں نے یوگ گرو رام دیو کی قیادت میں یوگاکرکے ایک عالمی ریکارڈ بنا یا۔اس موقع پر بی جے پی صدر امت شاہ، گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی، نائب وزیر اعلی نتن پٹیل، سابق وزیر اعلی آنندی بین پٹیل، کئی دیگر لیڈر اور آئی اے ایس افسران نیز ہائی کورٹ کے جج اور افسران موجود تھے۔تیسرے بین الاقوامی یوگا دیوس کے موقع پر رام دیو کی قیادت میں یہاں لاکھوں لوگوں نے یوگاکیا ۔ریاستی حکومت اور رام دیو کے پتنجلی یوگ پیٹھ نے یہ اس پروگرام میں مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں کو مدعوکیا تھا۔ڈیڑھ گھنٹے کے سیشن کے بعد رام دیو نے دعوی کیا کہ تین لاکھ لوگوں کے ذریعہ ایک ہی جگہ پر یوگا کرنے سے یہ پروگرام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہو گیا ہے۔پچھلا ریکارڈ 21؍جون 2015کو دہلی میں بنا تھا،اس وقت 35985لوگوں نے راج پتھ پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ یوگا کیا تھا۔آج کی تقریب کے بعد رام دیو نے نامہ نگاروں سے کہاکہ آج کا دن میرے لیے بہت اہم ہے ،کیونکہ تین لاکھ سے زیادہ لوگوں نے ایک نیا عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے ایک ہی جگہ پر ایک ساتھ یوگا کیا، ہم نے اس گزشتہ عالمی ریکارڈ کو بڑے فرق کے ساتھ توڑ دیا ہے، جو ہمارے وزیر اعظم کی موجودگی میں بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...