یوم خواندگی کے موقع پر مظفر نگر میں عظیم الشان سیمینار؛ موجودہ حالات میں عصری تعلیم، مسائل و حل پر مقررین نے کیا اظہار خیال

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th September 2018, 9:52 PM | ملکی خبریں |

مظفر نگر۸؍ستمبر(شاہدحسینی/ایس او نیوز) آج نواب عظمت گرلس کالج میں ہیو مینٹی ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام یوم خواندگی کے موقع پر ایک عظیم الشان سیمینار بعنوان موجودہ حالات میں عصری تعلیم مسائل و حل پر منعقدکیا گیا جس کی صدارت تنظیم کے صدر نجم الحسن زیدی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض تنظیم کے سکریٹری شاہ ویز نے انجام دئے۔

اس موقع پر مہمانان ذی وقار کی حیثیت سے محمد عارف تھا نوی ،قاری شاہد حسینی،صابرہ شیخ موجود رہے سیمینار میں کالج کی طالبات نے اس عنوان پر اپنی تعلیمی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کر تے ہوئے تقاریر پیش کیں ساتھ ہی بہترین تقریر کر نے وا لی طالبات کو انعامات سے نوازا گیا جس میں اول نمبرتفسیر کوثرنے حاصل کیا دوسرا مہک تیسرے نمبر پر نرگس رہی ان کے علاوہ اس مقابلہ میں صفیہ حسین ولد حسین احمد،نرگس فاطمہ ولد امیر علی ،مسکان ولد منظور،منکش ولد انور حیدر،سمیرہ فاطمہ ولد شاہ باد الہی ،منتشاء ولد محمد وحید،تفسیر کوثر ولد مولانا حسن علی ،شازیہ ولد محمد انور،نشاط ولد محمد عامل،مہک ولد اصغر عباس نے شرکت کی شرکت کر نے والی تمام بچیوں کو بھی سند توصیف سے نوازا گیا۔

نجم الحسن زیدی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ تعلیم ہی سے انسان اپنی حیات کی صحیح راہ ہموار کرسکتا ہے تعلیم کے بغیر انسان اپنی حقیقت سے ناآشنا رہتا ہے اپنا مقصد زندگی بھی حاصل نہیں کر سکتا آگے  کہا کہ موجودہ حالات میں تعلیم کا فیصد بڑھا تو ہے مگر آج بھی بڑی تعداد میں مسلمان اچھی وجدید تعلیم سے محروم ہیں جس کیلئے ہمیں خود اپنے آپ کو مضبوط بنانا ہوگا۔

قاری شاہد حسینی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہو ئے بچوں کو مخاطب کر تے ہو ئے اسلام کی روشنی میں تعلیم پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ سب سے پہلی وحی جو نازل ہوئی وہ اقرأ ہے جس کا مطلب ہے پڑھو موصوف نے کہا کہ علم وہ روشنی ہے جسے حاصل کر کے انسان اپنی اصل منزل کے اعلی معیار تک پہو نچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  علم کے بغیر انسان جاہل کہلاتا ہے آج کے گئے گزرے دور میں ہماری ذمہ داری بنتی  ہے کہ ہم ملت کے افراد کو علم حاصل کرنے کے لئے بیدار کر نے کی مہم چلائیں بچوں کے والدین کو اس پر آمادہ کریں اپنے روز مرہ کے اخراجات کم کریں اپنے معصوم بچوں کی تعلیم اور ان کے مستقبل کو سنوارنے میں اپنی محنت کی کمائی کو خرچ کریں۔

محمد عارف تھانوی نے بتایا کہ مشکلیں بہت آتی ہیں مگر ہمیں ہمت نہیں ہارنی چاہئے کیوں کہ کو شش کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی پروگرام کے آخر میں کالج کی پرنسپل صفیہ نے سبھی مہمانوں کا شکریہ اداکیا پروگرام میں محمد شاہ ویز ،محمد فیصل،رحیمہ ثنا،انیتا اگروال،موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

شارداچٹ فنڈ:سپریم کورٹ میں مغربی بنگال کے تین افسران کی موجودگی پر ہوگی سماعت

سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کے چیف سکریٹری، پولیس ڈائریکٹر جنرل اور کولکاتہ کے پولیس کمشنر کو زاردا چٹ فنڈ کیس سے متعلق توہین کے معاملے میں ذاتی طور پر پیش ہونے کے بارے میں منگل کو کوئی حکم جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ممبرا۔اورنگ آبادداعش معاملہ، چار ریمانڈ مکمل ہوجانے کے باجود اے ٹی ایس ملزمین کے خلاف پختہ ثبوت پیش نہیں کرسکا، ایڈوکیٹ خضر پٹیل

مہاراشٹر کے اورنگ آباد اور ممبئی سے قریب مسلم آبادی والے ممبرا سے گرفتا ۹؍ مسلم نوجوانوں کو گذشتہ کل اورنگ آباد کی خصوصی یو اے پی اے عدالت نے عدالتی تحویل میں دیئے جانے کے احکامات جاری کیئے

محبوبہ مفتی نے عمران خان کو دیا جواب،کہا،پٹھان کوٹ حملے کے مجرموں کو اب تک نہیں دی گئی سزا

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ہندوستان سے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کا ثبوت مانگے جانے پر اپنی نا اتفاقی ظاہر کی ہے۔

پاکستان کی کلبھوشن جادھو کیس کو ملتوی کرنے کی مانگ کو عالمی عدالت نے مستردکیا

) انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے منگل کو پاکستان کی کلبھوشن جادھو کیس کو ملتوی کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔عالمی عدالت میں ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کی رہائی کے معاملے میں آج پاکستان نے اپنا موقف رکھا۔