22اگست کوبیلگاوی میں ہوگی عالمی لنگایت کانفرنس؛ ریاستی مٹھوں کے سوامیوں کے علاوہ مشہور و معروف سیاسی شخصیات بھی کریں گے شرکت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st August 2017, 2:10 PM | ریاستی خبریں |

ہبلی 21؍اگست (ایس او نیوز) لنگایت فرقے کے ایک اہم لیڈر پٹنا شیٹی کے بیان کے مطابق بیلگاوی میں 22اگست کو عالمی لنگایت کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔اس میں ریاستی مٹھوں کے سوامیوں کے علاوہ مشہور و معروف سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

ہبلی میں پریس کانفرنس کے دوران پٹنا شیٹی نے بتایا کہ لنگایت طبقے کے لئے دستوری حقوق حاصل کرنے کا منصوبہ اس کانفرنس میں وضع کیا جائے گا۔اس کے لئے تحریک چلائی جائے گی اور کسی کی مداخلت اور رکاوٹ کی پروا نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے لنگایت طبقے افراد سے گزارش کی ہے کہ اپنے دستوری حقوق کے لئے تحریک چلانے اور اسے حاصل کرنے کا یہ مناسب موقع ہے اس لئے کثیر تعداد میں اس کانفرنس میں شرکت کی جائے ۔اس موقع پر پٹنا شیٹی نے کہا کہ آر ایس ایس کے موہن بھاگوت اور پیجاور مٹھ سوامی کو دوسروں کے دھرم میں دخل اندازی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
خیال رہے کہ لنگایت طبقہ شروع سے ہی اپنے آپ کو ہندو دھرم سے الگ اور جداگانہ مذہبی فرقہ مانتا آیا ہے اور آج کل اس موضوع پر پھر سے بحث چھڑی ہوئی ہے کیونکہ ایک طرف سدارامیا اور دیگر کانگریسی لیڈر لنگایت کو ہندوازم سے الگ مانتے ہیں تو دوسری طرف آر ایس ایس اور پیجاور مٹھ سوامی وغیرہ نے لنگایتوں کو ہندو دھرم کا ہی حصہ قرار دیا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ مجوزہ کانفرنس کے بعد ریاست میں لنگایت فرقے کے تعلق سے کیا سوچ اور سرگرمیاں سامنے آتی ہیں اور آئندہ اسمبلی الیکشن میں اس کے سیاسی اثرات کیا ہونگے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔