پاکستان کی کلبھوشن جادھو کیس کو ملتوی کرنے کی مانگ کو عالمی عدالت نے مستردکیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th February 2019, 8:46 PM | ملکی خبریں |

دی ہیگ،19 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے منگل کو پاکستان کی کلبھوشن جادھو کیس کو ملتوی کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔عالمی عدالت میں ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کی رہائی کے معاملے میں آج پاکستان نے اپنا موقف رکھا۔پیر کوہندوستان نے اس معاملے میں اپنا موقف رکھا اور یہ کہاکہ ایک معصوم ہندوستانی کو اپنی زندگی کے اہم سال پاکستان کی جیل میں گزارنے پڑ رہے ہیں۔پاکستان کی جانب سے ایڈہاک جج کو لے کر کئے گئے اعتراض پر عالمی عدالت نے کہا کہ اسے درج کر لیا گیا ہے اور مستقبل قریب میں اس پر جواب دیا جائے گا۔منگل کو ہندوستان کے الزامات کے جواب میں پاکستان کے وکیل نے اپنا موقف رکھا۔پاکستان کے اٹارنی جنرل نے اپنی دلیلوں کا آغاز جھوٹ سے اور جادھو کو ہی نہیں، بلکہ ہندوستان پر بھی دہشت گردی سپانسر ہونے کا الزام لگایا۔پاک اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کہاکہ میں خود ہندوستانی مظالم کا شکار رہا ہوں۔ایک نوجوان آرمی آفیسر کے طور پر میں ہندوستان کی جیل میں بند تھا۔پاکستان کے آرمی اسکول میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 140 معصوموں کی جان گئی تھی۔یہ ہندوستان تائید افغانستان کا کیاگیا دہشت گردانہ حملہ تھا۔پاکستان کی دلیل تھی کہ جادھو بہت سے مقامی لوگوں کے رابطے میں تھا اور اس نے بہت لوگوں کو ریاست مخالف طاقتوں کو خودکش بمباربننے کے لئے تیار کیا تھا تاکہ پاکستان میں دہشت گردی پھیلائی جا سکے۔چین۔پاکستان کوریڈور کو بھی متاثر کرنے کی کوشش کی گئی، جو پاکستان کی ترقی کا اہم حصہ ہے،یہ کسی ایک شخص کا کام نہیں ہے،یہ مکمل طور پر ریاست سپانسر کیا جاتا ہے۔پاکستان نے اپنی دلیل میں دعوی کیا کہ 1947 سے ہندوستان کی طرف سے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش ہو رہی ہے،ہم نے انسانیت کی بنیاد پر خاندان کو جادھو سے ملنے کی اجازت دی، لیکن ہندوستان کی جانب سے کبھی ایسی کوئی رحمدلی آج تک نہیں دکھائی گئی ہے۔ہندوستان کی جیل میں بند پاکستانیوں کے لئے کب ہندوستانی نے ایسی رحمدلی دکھائی؟ ۔

ایسی امید ہے کہ عالمی عدالت کا فیصلہ اس سال موسم گرما تک آ سکتا ہے۔بتا دیں کہ کل پاکستان کی جانب سے کیس کی سماعت کو ٹالنے کی درخواست کی گئی تھی لیکن اسے قبول نہیں کیا گیا۔آج سماعت شروع ہونے سے پہلے عدالت میں ججوں نے پوچھا کہ کیا وہ بحث کے لئے تیار ہے؟ اس کے بعد پاک اٹارنی جنرل نے حامی بھری اور بحث شروع کی گئی۔اس سے پہلے پیر کو بین الاقوامی انصاف عدالت (آئی سی جے) میں کلبھوشن جادھو معاملے پر ہوئی سماعت میں ہندوستان نے ویانا معاہدہ سے پاکستان کو گھیرا۔ہندوستان کی طرف سے دیپک متل اور سینئر وکیل ہریش سالوے نے اپنا موقف رکھا اور پاکستان کی جھوٹی باتوں کا پردہ فاش کیا۔ہریش سالوے نے بتایا کہ پاکستان نے ویانا معاہدے کی خلاف ورزی کی اور 13 بار گزارش کرنے کے باوجود کلبھوشن جادھو کو کونسلر رسائی نہیں دی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...