ملکی سیکوریٹی کی صورت حال بہترہوئی،وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کادعویٰ
نئی دہلی، 16؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہاہے کہ حکومت کی کوششوں سے گزشتہ چار برسوں کے دوران داخلی سلامتی میں وسیع پیمانے پر بہتری آئی ہے۔مسٹر راج ناتھ سنگھ ’وجے دیوس‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کے نکسلی دہشت گردی90 سے زیادہ اضلاع سے کم ہوکر 12 میں سمٹ گئی ہے جبکہ شمالی مشرق میں انارکی میں 80 فیصدکی کمی آئی ہے اورپاکستان کے جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے موثر جواب دینے کے لیے سرحدی سلامتی فورس (بی ایس ایف)کو پوری آزادی دی گئی ہے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ سابق فوجی ہمارے نوجوانوں کے درمیان قومی فخر کے جذبات ابھارنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔