شمالی کرناٹک میں شدت کی گرم لہر،ایک لڑکی کی موت

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 21st April 2017, 1:48 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:20/اپریل(ایس او نیوز) شمالی کرناٹک خاص طور پر کلبرگی، رائچور اور آس پاس کے علاقوں میں گرمی کی شدت لوگوں کیلئے جان لیوا بنی ہوئی ہے۔ درجہئ حرارت میں بے تحاشہ اضافہ کے نتیجہ میں آج کلبرگی میں ایک نوجوان لڑکی کی موت ہوگئی، جبکہ رائچور میں 18 کمسن بچے ڈی ہائیڈریشن کی شکایت کے سبب اسپتالوں میں داخل ہیں۔ ریاست بھر میں درجہئ حرارت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ کلبرگی اور رائچور میں آج درجہئ حرارت 40 ڈگری سے متجاوز ہوگیا۔محکمہئ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں شمالی کرناٹک کے ان علاقوں میں گرمی کی شدت اور بھی بڑھ سکتی ہے۔ کلبرگی کے چیتا پور تعلقہ کے چکونڈی دیہات میں 19/ سالہ لیلا بائی جادھو کی موت ہوگئی۔بتایاجاتا ہے کہ وہ دھوپ میں اچانک بے ہوش ہوگئی، فوری طور پر اسے پرائمری ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا، لیکن وہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایاکہ گرمی کی شدت کو وہ برداشت نہیں کرپائی۔ پانچ دن قبل گلبرگہ میں ہی ایک تیرہ سالہ لڑکی کی موت ہوگئی۔ آج کلبرگی میں 43.6، رائچور میں 42.5، بلگاوی میں 39.3 باگلکوٹ میں 38.8 دھارواڑ میں 39.4، گدگ میں 39.8، ہاویری میں 38، چترادرگہ میں 39.1، داونگیرے میں 39، ڈگری درجہئ حرارت ریکارڈ کیاگیا ہے، جبکہ شہر بنگلور میں لوگوں کو کچھ راحت ملی اور یہاں درجہئ حرارت 35 ڈگری کے آس پاس ریکارڈ کیاگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...