سعودی عربیہ کے ریاض کے قریب ہوئے حادثے میں بھٹکلی خاتون زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th June 2017, 7:50 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل 27/جون (ایس او نیوز) عمرہ کرکے دمام جانے کے دوران ریاض کے قریب پیش آئے ایک سڑک حادثے میں بھٹکل کی ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی تھی اور اُسے الگوئیا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، خبر ملی ہے کہ وہ آج زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی ہیں، انا للہ و اناالیہ راجعون۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  بھٹکل علوہ اسٹریٹ کے مولوی عبداللہ اور مولوی عبدالرحمن کی بہن  بی بی خدیجہ (40)، اپنی والدہ اور دو بھائیوںاور نندشائقہ شاہ بندری سمیت آٹھ لوگوں کے ایک گروپ کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لئے مورخہ 6 جون کو ممبئی سے جدہ گئی تھی، سعودی کے دمام میں ملازمت کرنے والے  ان کے شوہر محمد شعیب شاہ بندری اس دوران مکہ ان کے پاس پہنچ گئے۔ 

عمرہ کی تکمیل کے بعد شوہر محمد شعیب اپنی بیوی بی بی خدیجہ اور اپنی بہن شائقہ شاہ بندری کوساتھ لے کر عید منانے دمام جانے کے لئے نکل پڑے، جبکہ دیگر چھ لوگ مدینہ میں ہی موجود تھے۔  شعیب کے ساتھ کار پر بہنوئی محمد خالد شاہ بندری ، خالد کی اہلیہ شاکرہ، دو بیٹیاں مریم ، فاطمہ اور بیٹا احمد بھی موجود تھے۔اس طرح جملہ آٹھ لوگ دمام کے لئے نکلے تھے کہ ریاض سے قریب 170 کلو میٹر کی دوری پر واقع الگوئیا نامی مقام پر سنیچر شام قریب پانچ بجے ان کی کار بے قابو ہوکر اُلٹ گئی۔ حادثے میں بی بی خدیجہ کو شدید چوٹ لگی تھی، جبکہ محمد خالد صاحب کو بھی کافی چوٹ لگی تھی،  البتہ کار پر سوار دیگر سبھی لوگ بالکل محفوظ رہ گئے۔

بتایا گیا ہے کہ بھٹکل سے عمرہ کے لئے گئے ہوئے جملہ آٹھ لوگوں میں چھ لوگ جو مدینہ میں رہ گئے تھے، وہ عید کے بعد دمام جانے والے تھے، جبکہ ان سبھی  لوگوں کا 3/ جولائی کو بھٹکل واپس آنے کا  پروگرام تھا۔

مرحومہ بی بی خدیجہ کو تین لڑکیوں سمیت جملہ چار بچے ہیں۔

سعودی عربیہ میں بی بی خدیجہ کے انتقال پر بھٹکل کی جماعتوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اللہ رب العزت ان کی بھرپور مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اٰمین

میت فی الوقت الگوئیا اسپتال میں ہی رکھی گئی ہے، کاغذی کاروائیوں  کے بعد گھروالوں کے حوالے کی جائے گی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...