شیموگہ کے میگان اسپتال میں مریض کو اسٹریچر دینے سے انکار، بیوی کو اپنے بیمار شوہر کو ایکسرے روم تک کھینچ کر لے جانا پڑا؛ وڈیو وائرل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd June 2017, 11:16 AM | ریاستی خبریں |

شیموگہ،2؍جون(ایس او نیوز) شیموگہ کے میگان سرکاری اسپتال میں ایک علیل شخص کو کھینچ کر لے جائے جانے کے مبینہ ویڈیو نے ریاست کے عوامی حلقوں میں ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ میگان اسپتال میں اسٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے ایک خاتون اپنے شوہر کو کھینچ کر لے جارہی ہے۔یہ ویڈیو دیکھتے ہی میڈیا کے مختلف چینلوں نے ریاستی محکمۂ صحت کی خستہ حالی پر تنقیدوں کا سلسلہ شروع کردیا۔ شیموگہ کے ساکن امیر صاب کو ان کی بیوی فہمیدہ علاج کیلئے اسپتال لے آئیں ، وہاں وہ چل نہیں پارہے تھے، انہیں ایکسرے کے کمرہ تک لے جانے کیلئے اسٹریچر مانگا گیا تو یہاں کے عملہ نے اسٹریچر دینے سے انکار کردیا تو مجبوراً فہمیدہ نے اپنے شوہر کے پیر کھینچ کر انہیں ایکسرے کے کمرے تک لے جانا شروع کیا۔گزشتہ 9؍ دنوں سے امیر صاحب اسپتال میں زیر علاج تھے، تین دن قبل اسٹریچر مانگے جانے پر عملے نے فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ جس کے سبب مجبوراً فہمیدہ کو اپنے شوہر کو کھینچ کر لے جانا پڑا۔اسپتال کی اس غیر انسانی حرکت پر مختلف حلقوں میں شدید نکتہ چینی کی جارہی ہے۔ اس دوران ریاستی وزیر صحت رمیش کمار نے اس واقعہ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے میں لاپرواہی برتنے والے اسپتال کے عملہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے اسپتال کے سربراہ کو ہدایت دی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کے سلسلے میں وہ ضلع اسپتال کے سربراہ سے بات کرچکے ہیں۔ اس انتہائی غیر انسانی اور بے شرم حرکت کے مرتکب عملے کو محکمۂ صحت سے بے دخل کردیا جانا چاہئے۔ اس دوران شیموگہ ضلع سے وابستہ سیاست دانوں نے اس واقعہ پر کوئی ردعمل ظاہر کئے بغیر لاپرواہی کا رویہ اپنایا۔ ریاستی بی جے پی اور شیموگہ کے رکن پارلیمان بی ایس یڈیورپا نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیاتو کونسل کے اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپانے یہ کہہ کر خاموشی اختیار کرلی کہ فی الوقت وہ میٹنگ میں مصروف ہیں بعد میں ردعمل ظاہر کریں گے۔شیموگہ کے رکن اسمبلی پرسنا کمار نے بھی اس سلسلے میں تبصرہ کرنے سے گریز کیا ، جبکہ وزیر اعلیٰ سدرامیانے بھی اس واقعہ پراپنے روایتی انداز میں چھوڑو جانے دو کہہ کر خاموشی اختیار کرلی۔ 



رمیش کمار کی معذرت خواہی:اس واقعہ پر وزیر صحت رمیش کمار نے ریاستی عوام سے معذرت خواہی کی ہے اور کہا ہے کہ اس واقعہ کی جانچ کرکے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے محکمۂ صحت کے پرنسپل سکریٹری کو انہوں نے ہدایت دے دی ہے۔ا نہوں نے کہاکہ وہیل چیر کی کمی کے سبب یہ واقعہ رونما ہوا ہے، اس واقعہ سے انہیں کافی دکھ پہنچا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...