میٹرو اسٹیشن کی تعمیر کے لئے حکومت اور انفوسس فاونڈیشن میں معاہدہ، شہر کی ترقی میں عوامی ونجی اشتراک خوش آئند: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th July 2018, 12:01 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍جولائی(ایس او نیوز) بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن اور انفوسس فاؤنڈیشن نے آج وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی موجودگی میں شہر کے کونپنا اگراہارا میٹرو اسٹیشن کی تعمیر اور دیکھ بھال کے لئے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس مقصد کے لئے انفوسس فاؤنڈیشن نے دو سو کروڑ روپیوں کا عطیہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہر بنگلور جس طرح سے پھیل رہا ہے، اسے دیکھتے ہوئے نما میٹرو ضروری ہوگیا ہے۔ میٹرو کے پہلے مرحلے میں 47 کلومیٹر کی خدمات عوام کے لئے کھول دی گئی ہیں۔ دوسرے مرحلے پر کام تیزی سے جاری ہے۔اس پراجکٹ کو کامیاب بنانے کے لئے انفوسس فاؤنڈیشن کی پہل کو وزیراعلیٰ نے سراہتے ہوئے انفوسس فاؤنڈیشن کی چیرپرسن سدھامورتی کو مبارکباد دی اور کہاکہ انفوسس نے اپنے منافع کے قطیر حصے کو عوامی کاز کے لئے صرف کرنے کا جو بیڑہ اٹھایا ہے وہ قابل تعریف ہے ۔

انہوں نے کہاکہ انفوسس کی طرف سے تعلیم اور کینسر کے مریضوں کی مدد کے لئے رقم صرف کی جارہی ہے۔ ریاست کی ترقی میں بھی اس فاؤنڈیشن کی بہت بڑی حصے داری رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اس فاؤنڈیشن کی طرف سے جو بھی مدد مل رہی ہے حکومت اس کا بھرپور استعمال کرے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سدھا مورتی نے کہاکہ انفوسس فاؤنڈیشن کی طرف سے ریاست کی ترقی میں حصے داری کوئی خیرات نہیں بلکہ ریاست کی ترقی کے تئیں انفوسس کی ذمہ داری ہے۔شہر بنگلور میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں حکومت کی پہل کا انفوسس کی طرف سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے اس موقع پر کہاکہ بنگلور نہ صرف براعظم ایشیا بلکہ دنیا کا سب سے تیزرفتاری سے پھیلنے والا شہر ہے ، شہریان بنگلور کو ایک سے دوسرے مقام تک جانے میں جو دشواریاں پیش آرہی تھیں انہیں دور کرنے میں نما میٹرو سب سے بڑی سہولت ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہر بنگلور میں ایک سے دوسرے مقام تک جانا انتہائی دشوار گزار مرحلہ بن گیا ہے، میٹرو ریل پراجکٹ کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھانے میں انفوسس فاؤنڈیشن کی طرف سے جو مدد مل رہی ہے وہ قابل ستائش ہے۔

اس موقع پر ریاستی لیجسلیٹیو کونسل چیرمین بسور اج ہوراٹی ، وزیر مالگزاری آر وی دیش پانڈے ، وزیر صنعت کے جے جارج ، وزیر تعمیرات عامہ ایچ ڈی ریونا ، وزیر برائے بہبودئ خواتین واطفال جئے مالا، وزیر پارچہ جات، سارا مہیش ، وزیر شہری رسد وخوراک ضمیر احمد خان ، میئر سمپت راج ، ڈپٹی میئر پدماوتی نرسمہا مورتی ، چیف سکریٹری وجئے بھاسکر ، اڈیشنل چیف سکریٹری مہیندر جین ، میٹرو ریل کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر اجئے سیٹھ، وزیر اعلیٰ کے اڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر ای وی رامنا ریڈی، وزیر اعلیٰ کے سکریٹر ی سلوا کمار ، انفوسس فاؤنڈیشن اور بی ایم آر سی یل کے اعلیٰ عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...