کپواڑہ کے ٹنگڈار میں دراندازی کی بڑی کوشش ناکام، 4 مسلح جنگجو ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th May 2018, 11:54 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سری نگر،26؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) فوج نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ٹنگڈار سیکٹر میں دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے اور اس میں 4 بھاری مسلح جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ فوج کی چنار کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں لکھا ’ٹنگڈار سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ ہفتہ کی علی الصبح دراندازی کی کوشش کرنے والے چار جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔ آپریشن جاری ہے‘۔

دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آخری اطلاعات ملنے تک علاقہ میں تلاشی آپریشن جاری تھا‘۔ انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ٹنگڈار سیکٹر میں ایل او سی کی حفاظت پر مامور فوجیوں نے ہفتہ کی علی الصبح بھاری مسلح جنگجوؤں کے ایک گروپ کو پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے سرحد کے اس پار داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔ کرنل کالیا نے بتایا کہ جب فوجیوں نے جنگجوؤں کو خودسپردگی اختیار کرنے کے لئے کہا تو انہوں نے اس کے برعکس خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔

انہوں نے بتایا ’فوجیوں نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین مسلح تصادم شروع ہوا‘۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ مسلح تصادم میں چار بھاری مسلح جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ’علاقہ میں تلاشی آپریشن جاری رکھا گیا ہے‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مارے گئے جنگجوؤں کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔ یہ ضلع کپواڑہ میں گذشتہ آٹھ دنوں کے دوران دراندازی کی دوسری کوشش ہے جس کو ناکام بنایا گیا ہے۔

بتادیں کہ فوج نے 19 مئی کو ہندواڑہ کپواڑہ کے ہفروڈہ جنگل میں چار نامعلوم جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ دراندازی کی یہ کوشش فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کے دورہ کشمیر کے محض ایک روز بعد ناکام بنادی گئی۔فوجی سربراہ نے جمعہ کے روز جنوبی کشمیر کے پہلگام میں واقع آرمی گڈ ول اسکول میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ پاکستان کی طرف سے جنگجوؤں کو کشمیر بھیجنے کے سلسلے کو روکنے اور وہاں موجود جنگجوؤں کے تربیتی کیمپوں کو بند کرنے کی صورت میں سرحدوں اور وادی کشمیر میں فائر بندی کو جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے تاہم کہا کہ سرحدوں پر پاکستان کی طرف سے گولہ باری پر بھارتی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج چاہتی ہے کہ سرحدوں پر امن بحال ہو۔ فوجی سربراہ نے کہا ’ہم لوگ چاہتے ہیں کہ سرحد پر امن اور شانتی بحال کی جائے۔ لیکن جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کی طرف سے لگاتار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ اس کے نتیجے میں عوام کے جان و مال کا نقصان ہورہا ہے۔ لیکن جب اس طرح کی کاروائی ہوتی ہے تو ہمیں بھی جوابی کاروائی کرنی پڑتی ہے۔ ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔ اگر وہاں سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی تو ہماری طرف سے بھی جوابی کاروائی ہوگی‘۔

فوجی سربراہ نے کہا کہ سرحدوں پر امن کی پہل پاکستان کی طرف سے ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا ’اگر پاکستان واقعی میں امن و شانتی چاہتا ہے تو ہم چاہیں گے کہ پہل اُن کی طرف سے ہو۔ وہاں سے جو جنگجو سرحد کے اس پار دراندازی کرکے کشمیر کا ماحول بگاڑنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، اس دراندازی کو روکا جائے۔ اسی دراندازی کو روکنے کے لئے اکثر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوتی رہتی ہے‘۔

بپن راوت نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے جنگجوؤں کو کشمیر بھیجنے کے سلسلے کو روکنے اور وہاں موجود جنگجوؤں کے تربیتی کیمپوں کو بند کرنے کی صورت میں سرحدوں اور وادی کشمیر میں فائر بندی کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا ’ہم تو یہی چاہیں گے کہ سرحد پر شانتی بنے رہے۔ لیکن سرحد پر شانتی بنائے رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ سرحد کے دوسری طرف جو جنگجوؤں کے کیمپ بنے ہوئے ہیں جہاں جنگجوؤں کو اسلحہ چلانے کی تربیت دی جاتی ہے، ان پر روک لگائی جائے۔ اگر یہ سب کیا گیا تو ہم یقین کے ساتھ کہیں گے کہ سرحد پر امن شانتی رہے گی اور سیز فائر جاری رہے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...