جموں و کشمیر: بارہمولہ میں دراندازی کی کوشش ناکام، 1 دہشت گردماراگیا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th August 2018, 12:22 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،19 ؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کشمیر کے بارہمولہ کے اری میں فوج نے نہ صرف دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا بلکہ ایک دہشت گرد کوبھی مار گرایا۔اری کے کستوری نالہ کے پاس فوج نے ایل او سی پر مشتبہ حرکت دیکھی۔دراندازی کی کوشش دیکھتے ہوئے جوابی کارروائی میں فوج نے ایک درانداز کو مار گرایا ہے۔

واضح ہو کہ خبر لکھے جانے تک آپریشن جاری ہے۔ہفتہ کو ہی فوج نے کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش کر رہے تین دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔کپواڑہ کے تگ دھار سیکٹر میں ہفتہ دوپہر کو فوج نے تین دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ویسے جمعرات کو فوج کے ڈی جی جموں نے سرحد پر پاکستان کی جانب سے ہو رہے دہشت گردوں کی دراندازی کو لے کر بات کی تھی۔

ہندوستانی فوج کے ڈی جی نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو کہا کہ پاکستان کے علاقے میں دہشت گردوں کے لیے پناہ گاہ قائم ہے جو بھارت کے لیے فکر کی بات ہے۔پاکستانی فوج جب تک ایسے عناصر پر لگام نہیں لگائے گی اس وقت تک سرحد پر امن نہیں ہو سکتا۔اگرچہ پاکستانی فوج پہلے کی طرح یہ ماننے کو تیار نہیں ہے کہ اس کی جانب سے دہشت گردوں کی دراندازی ہوتی ہے۔

اس سال لائن آف کنٹرول پاکستان نے 1000 دفعہ سے زیادہ بار 2003 سے جاری جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آل آؤٹ کے تحت 125 سے زیادہ دہشت گردہلاک کئے گئے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...