سیکولر جماعتوں کی ناکامی ' ملک میں فرقہ وارانہ عناصر کا استحکام : پرکاش امبیڈکر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th March 2018, 8:23 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 14مارچ (ایس او نیوز؍ یواین آئی ) دلت لیڈر پرکاش امبیڈکر نے آج کہا ہے کہ سیکولر جماعتوں کی ناکامی کے سبب ملک میں فرقہ وارانہ عناصر اپنی جڑوں کو گہرے کررہے ہیں اوریہاں تک کہ ملک کے بیشتر حصوں میں انہوں نے اقتدار بھی حاصل کرلیا ہے ۔بنگلورو میں سیکولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے منعقدہ ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی جانب سے تحریر کردہ ہندوستانی دستور کی مخالفت کرنے والے یہ عناصر دستور کے جذبے کو اکھاڑ پھینکنے کا عزم رکھتے ہیں جس میں تمام مذاہب کے افراد کو مساوی حقوق کا وعدہ کیا گیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ یہ عناصر جنہوں نے ڈاکٹر امبیڈکر کی مخالفت کی تھی ' اب بابائے دستور ہند کی پوجا کررہے ہیں۔ میں دلتوں ' اقلیتوں اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے افرا دپر زور دیتا ہوں کہ وہ ایسی طاقتوں کے خلاف متحدہ طور پر جدوجہد کا آغاز کریں۔ پرکاش امبیڈکر جو بی آر امبیڈکر کے پوتے ہیں ' نے الزام لگایا کہ فرقہ وارانہ عناصر سلسلہ وار انداز میں ہندو ملک کے منصوبے کے ذریعہ ملک میں رہنے والوں کو غیرمحسوس طور پھر کمزور کررہے ہیں۔ ایسے منصوبوں کو شکست دینی چاہئے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...