مینگلور کے قریب کڈبا میں شراب کے نشے میں دھت فوجیوں کا پولیس والوں پر حملہ ۔ 4گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st October 2018, 2:33 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور یکم ؍ اکتوبر(ایس او نیوز) ایک عجیب  اور غیر معمولی واقعے میں نشے کی حالت میں دھت دو فوجی جوانوں اور ان کے دوستوں نے پولیس والوں پر نہ صرف حملہ کردیا، بلکہ پولیس گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔ واردات مینگلور سے قریب 82 کلو میٹر کڈبا نامی مقام پر اتوار دیر رات کو  پیش آئی۔

بتایا جاتا ہے کہ ہندوستانی فوج سے منسلک جوان رتناکر اور ہریش سالانہ چھٹی پر گھر آئے ہوئے تھے۔ ان دونوں نے دنیش ، پرشانت اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شراب کے نشے میں کڈبا پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر پرکاش دیواڈیگا اور دیگراہلکار شری شئیلا،شیوا پرساد،پٹا سوامی کے علاوہ ہوم گارڈ یوگیش کی پیٹائی کی ہے۔ اس حملے کے دوران پولیس گاڑی کو بھی نقصان پہنچاہے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ نشے کی حالت جانچنے کے لئے جو الکوحل میٹر استعمال ہوتا ہے اسے بھی انہوں نے توڑ پھوڑ کر رکھ دیا۔زخمی پولیس والوں کو کڈبا کمیونٹی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ پتور سرکل انسپکٹر نے اسپتال پہنچ کرزخمی پولیس والوں کی عیادت کی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مردھالاکے قریب چاکوٹے کیرے علاقے میں پولیس افسران رات کے وقت گاڑیوں کی معمول کے مطابق تلاشی لے رہے تھے۔فوجی جوان ہریش اور رتناکر بغیر ہیلمیٹ کے موٹر بائک چلارہے تھے اس لئے پولیس نے ان کو روکا۔اس پر فوجی جوان آپے سے باہرہوگئے اورگالی گلوچ کرتے ہوئے انہوں نے پولیس والوں پر حملہ کردیا۔جب پولیس والے اپنے آپ کو مارپیٹ سے بچانے کی کوشش کررہے تھے توفوجیوں کے دوست دنیش، پرشانت وغیرہ بھی لڑائی میں شامل ہوگئے اور ان سب نے مل کر پولیس افسران کی پیٹائی کردی۔جب معاملہ قابو سے باہر ہوگیا تو اضافی پولیس فورس طلب کی گئی اور4 حملہ آوروں کو گرفتار کرلیاگیا۔پتہ چلا ہے کہ اس مار پیٹ کی وجہ سے پولیس اہلکار شری شئیلا کے سر پر چوٹ آئی ہے جبکہ پٹا سوامی کا دانت ٹوٹ گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔