انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی ،مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوگئی 48۔ کئی زخمی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 30th September 2018, 4:40 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

جکارتہ 29ستمبر ( آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)   انڈونیشیا میں آفات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق جمعے کے روز سولاویسی جزیرے کے شہر پالو میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 48 ہو گئی ہے جب کہ 356 افراد زخمی بھی ہوئے۔

علاوہ ازیں زلزلے سے ملک میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔ ادارے کے ترجمان نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ "3.5 لاکھ آبادی والے شہر پالو میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.5 رہی۔ اس کے بعد سمندر کی 1.5 میٹر بلند لہر شہر سے ٹکرائی۔ ہلاکتوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا اندیشہ ہے اور شہر میں عمارتیں، گھر، ہوٹلز اور ہسپتال تباہ ہو گئے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ درجنوں یا سیکڑوں افراد ہیں جن کو ملبے کے نیچے سے نکالا نہیں گیا۔حکام کے مطابق سونامی کی لہریں شہر سے ٹکرانے کے بعد بہت سی عمارتیں تباہ ہوئیں جس کے نتیجے میں مقامی آبادی اپنے گھروں سے کوچ کر جانے پر مجبور ہو گئے۔ پالو شہر میں زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ ہفتے کی صبح تک جاری رہا۔ اس سے قبل تقریبا دو میٹر بلند سمندری لہروں نے پالو شہر کی ساحلی پٹی پر موجود گھروں کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔ مقامی ٹی وی چینلوں پر پیش کیے جانے والے وڈیو کلپوں میں پانی ان گھروں میں داخل ہوتا نظر آ رہا ہے جب کہ کارگو کے کنٹینرز اور شہر کی ایک مسجد بھی ڈوبی ہوئی دیکھی گئی۔ آفات کے ادارے کے ترجمان سوتوبو بورو نے صحافیوں کو بتایا کہ "ہمیں بہت سے لوگوں کی لاشیں ملی ہیں جو ڈھے جانے والی عمارتوں کے پتھروں سے ٹکرا گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ مقامی آبادی خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل آئی۔دوسری جانب انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی کا پتہ چلانے والی رصد گاہ کے سربراہ رحمات تریونو نے باور کرایا کہ زلزلے کے مرکز سے تقریبا 80 کلو میٹر کی دوری پر واقع شہر ’’پالو ‘‘میں سونامی آیا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق سولاویسی جزیرے کے وسط میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...