ملک کی ماں تھیں اندرا گاندھی: ورون گاندھی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th November 2017, 12:05 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، 19؍ نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) بھاجپا ایم پی ورون گاندھی نے اپنی دادی ، کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے 100 ویں یوم پیدائش پر آج ان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ملک کی ماں قرار دیا ۔ ورون گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ تمام خصوصیات میں جرات سب سے اہم ہے کیونکہ جرات کے بغیر آپ کو کسی اورامر پر مسلسل کار بند نہیں ہوسکتے ۔ ایک عورت کے لیے جو ملک کی ماں تھیں، ان کی یاد آتی ہیں۔انہوں نے تصوراتی خاکہ بیان کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ دادی میں سمجھتاہوں کہ آپ ہمیشہ ہمیں دیکھ رہی ہوتی ہیں ، آپ کی پیار بھری نظریں میری سمت مرکوز ہیں ۔ انہوں نے ایک تصویر بھی ٹویٹ کی جس میں سابق وزیر اعظم اس وقت چھوٹے بچے رہے ورون کو اپنی گودی میں لیے ہوئی ہیں۔کانگریس صدر سونیا گاندھی اور ان کے بیٹے اور پارٹی نائب صدر راہل گاندھی سمیت گاندھی خاندان کے دیگر ارکان نے بھی اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اندرا گاندھی ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم رہیں ان کی پیدائش 1917 میں آج ہی کے دن اترپردیش کے الہ آباد میں ہواتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...