اترکنڑا ضلع کے بھٹکل سمیت 11مقامات پر ’’اندرا کینٹین ‘‘کا قیام :5روپئے ناشتہ ،10روپئے کھانا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th November 2017, 8:47 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:12/ نومبر (ایس اؤنیوز)بھٹکل سمیت اترکنڑا ضلع کے 11مقامات پر ریاستی حکومت کے غریبوں کو سستے داموں کھانا فراہم کرنے والی ’’اندراکیانٹین ‘‘کا افتتاح کئے جانے ک اربن ڈیولپمنٹ سل کے اسسٹنٹ ایگزکیٹیو انجنئیر آر پی نائک نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔

آر پی نائک نے بتایا کہ بنگلورو میں اندراکینٹین کی شروعات کے بعد ریاست کے اضلاع اور تعلقہ جات میں بھی اس کا افتتاح ہورہاہے۔ اترکنڑا ضلع کے اہم مقامات پر ضلع شہری ترقی سل کے ذریعے اس کاقیام عمل میں لائے جانے کی بات کہی۔ انہوں نے بتایاکہ آئندہ دنوں میں عوام کو ایک ہی جگہ پر کم قیمت پر ناشتہ اور کھانا ملے گا۔ یعنی 5روپئے پر ناشتہ اور 10روپئے اداکرنے پر کھانا ملے گا۔ضلع کے تعلقہ جات پر قیام کئے جانے والی اندراکینٹین کے عمارات کے تعمیر کی ذمہ داری کرناٹکا رورل انفراسٹرکچرڈیولپمنٹ کارپوریشن (KRIDL) اور اربن ڈیولیپمنٹ سل کو دیا گیا ہے۔ ضلع کے مندرجہ ذیل مقامات پر اندراکینٹین قائم ہونگے۔

بندرروڈ پر واقع ولبھ بھائی پٹیل گارڈن بھٹکل ۔ نزد ہند و ہائی اسکول کاروار۔ڈانڈیلی ، سرسی ، کمٹہ ، ہلیال ، انکولہ ، ہوناور، منڈگوڈ، سداپور کے کونڈلی اور یلاپور میں بہت جلد اندراکینٹین عوام کے لئے کھولے جائیں گے۔

ضلع کو مجوزہ منصوبے کے لئے 8.61کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ جس میں فی کینٹین 53لاکھ روپئے کے مطابق 5.83کروڑ روپئے کینٹین عمارات کی تعمیر کے لئے مختص ہونگے۔ بقیہ 64لاکھ روپئے کے آر آئی ڈی ایل کو 11فی صد انتظامات اور 19لاکھ روپئے ضروری سامان کی خریداری کے لئے دئیے جانے کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایاکہ کینٹین کی نگرانی کے لئے ضلع ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں 10سرکاری افسران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ شہری ترقی کے منصوبہ جات آفیسر کمیٹی کے ممبر سکریٹری ہونے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی