بنگلورو کےیلہنکا میں اندرا کینٹین کا افتتاح؛ بی جے پی ریاست میں پرامن فضا مکدر کررہی ہے: ویرپا موئیلی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th January 2018, 11:11 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو9؍جنوری(ایس او نیوز) بنگلورو کے یلہنکا اولڈ ٹاؤن جوڑیشوری وارڈ نمبر2میں نئی تعمیر شدہ اندرا کینٹین کا آج رکن پارلیمان وسابق وزیراعلیٰ ایم ویرپا موئیلی نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایم ویرپا موئیلی نے کہا کہ بیرونی علاقوں سے روزگار کی تلاش میں شہر پہنچنے والے غریب مزدوروں کے لئے ذائقہ دار اور صحت مند پکوان یہاں اندرا کینٹین میں تیارکئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے غریبوں کے لئے اندرا کینٹین شروع کئے ہیں وہ کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں اور ہرکینٹین میں بھیڑکافی زیادہ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیاب اسکیم کو ناکام کرنے کے لئے اپوزیشن پارٹیاں جتنے بھی حربے استعمال کرلیں اس میں انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔رکن پارلیمان نے کہا کہ بروہت بنگلور مہانگر پالیکے(بی بی ایم پی) کے 165؍وارڈوں میں اندرا کینٹین شروع کی گئی ہیں اور آنے والے دنوں میں بقیہ واڈروں میں بھی کینٹین شروع کرنے کے لئے تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جن علاقوں میں کینٹین کی سہولت مہیانہیں ہے وہاں موبائل کینٹین کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ غریب مزدور رعایتی قیمتوں میں کھاناکھاکر اپنا پیٹ بھرسکیں۔ سابق وزیراعلیٰ ایم ویرپا موئیلی نے فرقہ پرست بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ریاستی اسمبلی انتخابات کو مدنطر رکھ کر عوام کو گمراہ کرکے انہیں اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی پرامن ریاست کی فضاء میں بگاڑ پیداکرتے ہوئے فرقہ وارانہ ماحول پیدا کررہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فرقہ وارانہ ماحول کو بڑھاوا دیتے ہوئے نوجوانوں کو اکساکرانہیں موت کے منہ میں ڈھکیلنے کی کوشش بی جے پی سے جوہورہی ہے وہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مرتبہ اسمبلی انتخابات کے موقع پر بھی بی جے پی نے ریاست میں فرقہ وارانہ ماحول پیداکرتے ہوئے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس وقت ریاستی عوام نے انہیں صحیح سبق سکھاتے ہوئے اقتدار سے دورکردیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بھی ریاستی عوام بی جے پی کو برسراقتدار سے دور رکھتے ہوئے سکیولر کانگریس حکومت ہی کو دوبارہ برسراقتدار پرضرورلائے گی۔ تقریب میں کارپوریٹر پدماوتی ،کانگریس لیڈر گوپال کرشنا، رکن کونسل ،ایم نارائن سوامی،بلاک کانگریس صدر ایس بی باشاہ،ضلع پنچایت رکن چوکنہلی وینکٹیش سمیت دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...