ضمیراحمد خان نے اپنے حلقہ میں اندراکینٹین کا افتتاح کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th March 2018, 11:39 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12؍مارچ(ایس او نیوز) حلقہ چامراج پیٹ کے رکن اسمبلی وسابق ریاستی وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان نے اپنے حلقہ کے ایس کے آر مارکیٹ کی حدود میں آنے والے منٹو اسپتال میں غریب مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کی سہولت کے لئے قائم کردہ اندرا کینٹین کا آج افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ریاستی وزیراعلیٰ سدارامیا نے غریب افراد کے بھوکے پیٹ نہ سونے کے مقصد سے اندرا کینٹین اسکیم شروع کی ہے اور یہ پوری کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ غریب مزدور بہت ہی کم قیمت میں اندرا کینٹین میں دستیاب کھانے کا استعمال کرتے ہوئے بغیر بھوکے چین کی نیند سورہے ہیں۔ ضمیراحمد خان نے کہاکہ ان کے حلقہ میں غریب اور مزدور طبقات کے افراد کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ ان افراد کی فلاح وبہبودی اور انہیں درکار سہولتیں فراہم کرنے کو انہوں نے اولین ترجیح دی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ضرورت مندافراد کی ضرورتوں کو بروقت پورا کیا جائے تو وہ اپنی ضرورتوں کو پوراکرسکتے ہیں اور ایسے افراد دل سے دعائیں دیتے ہیں۔ اسی کو وہ اپنی زندگی کا مقصد بناکر آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خدمت خلق کو صرف رضائے الٰہی کے مقصد سے کرتے آرہے ہیں اور آخری سانس تک اس کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ اپنے مفاد کے لئے کبھی بھی انہوں نے غریب افراد کی خدمت کا سہارا نہیں لیا۔ اقتدار آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ لیکن اگر کوئی چیز برقرار رہتی ہے تو وہ صرف غریب افراد کی دعائیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنے حلقہ میں اندرا موبائل کینٹین کی سہولت کے لئے کوشش کررہے ہیں اور بہت جلد موبائل کینٹین کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ اس موقع پر ایس کے آر مارکیٹ وارڈ کارپوریٹر ناظمہ خانم کے شوہر وسماجی کارکن ایوب خان، سابق کارپوریٹر اشوت نارائن، گووندراج، اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وچک پیٹ ٹریفک پولیس تھانہ کے انسپکٹر کے علاوہ سیف اﷲ خان، باشاہ خان، عادل پاشاہ، آنند پورہ کے اشوک، بسورامنا، وینکٹیش کے علاوہ دیگر لیڈران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...