اندرا کینٹین سے ایک سال میں 20لاکھ کے برتن چوری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th August 2018, 10:58 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،25؍اگست(ایس او نیوز) سابقہ سدا رامیا حکومت نے اس خالص مقصد کے تحت اندرا کینٹین شروع کئے تھے کہ غریب عوام کو معیاری کھانا فراہم کیا جائے، لیکن بد قسمتی سے شہر کے کچھ لوگوں کے لئے یہ کینٹین نہ صرف پیٹ کی آگ بجھانے کے ذریعہ ہیں بلکہ آسانی کے ساتھ برتن وغیرہ چرانے کے بھی مقامات بنے ہوئے ہیں۔

حالانکہ یہ بات حیرت انگیز ہے مگر حقیقت بھی ہے کہ نہ صرف شہر بنگلور بلکہ ریاست کے مختلف مقامات پر قائم 168 اندرا کینٹینوں میں سے پچھلے ایک سال کے دوران بیس لاکھ روپئے مالیت کے اسپون، پلیٹ اور گلاس وغیرہ چوری کئے گئے ہیں۔ذرائع سے حاصل شدہ تفصیلات کے مطابق پچھلے ایک سال کے دوران اندرا کینٹینوں سے ایک لاکھ پچاس ہزار اسپون اور دس ہزار پلیٹیں چوری کی گئی ہیں، ان میں سے ہر ایک اسپون کی قیمت پندرہ روپئے اور پلیٹ پچاس روپئے کی ہوتی ہے۔ایک اندازے کے مطابق ان کینٹنوں میں اوسطاً روزانہ دو لاکھ پندرہ ہزار افراد کو کھانا فراہم کیا جاتا ہے اور ایک سال کے دوران تقریباً چھ کروڑ افراد نے ان کینٹینوں میں معیاری کھانے کا لطف اٹھایا ہے۔اکثر شہر کی ایک اندرا کینٹین سے کھانا کھانے والے ایک شخص نے کہا کہ ’’لیکن یہ بات افسوس ناک ہے کہ معاشرہ کا ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو حکومت کے نیک ارادوں کو سمجھنے سے بھی قاصر ہوتا ہے اور وہ لوگ چوری کے عمل کے ذریعہ حکومت کے اقدامات کی توہین کر تے ہیں‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...