ہندوستان کی مانوشی چھلر کے سرپر سجا مس ورلڈ کا تاج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th November 2017, 11:48 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20/نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہریانہ کی مانوشي چھلر نے مس ​​ورلڈ 2017 کا تاج جیت کرانہوں نے اس باوقار خطاب 17 سال بعد ایک بار پھر ہندوستان کے نام کیا ہے۔مانوشی سے قبل 2000 میں پرینکا چوپڑا نے یہ خطاب جیتا تھا۔میڈیکل کی طالبہ 20 سالہ مانوشي نے چین کے سانیا شہر میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں دنیا کے 108 ممالک کی خوبصورت لڑکیوں کو پچھاڑکر یہ کامیابی حاصل کی۔ دہلی میں پیدا ہونے والی مانوشی کے ڈاکٹر والدین کے لئے یہ لمحہ ناقابل یقین تھا جب فاتح کے طور پران کے نام کا اعلان کیا گیا۔

مانوشی کو گزشتہ سال کی مس ​​ورلڈ پیورٹو ریکو کی اسٹیفنی ڈیل ویل نے حسینہ عالم کا تاج پہنایا۔ مس میکسیکو دوسرے مقام پر اور مس انگلینڈ تیسرے مقام پر رہیں ۔ فائنل راؤنڈ میں مانوشی سے پوچھا گیا تھا کہ کس پیشے میں سب سے زیادہ تنخواہ ملنی چاہئے اور کیوں؟ اس کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ ایک کو ’ماں‘ کو سب سے زیادہ تنخواہ ملنی چاہئے۔ مانوشی نے مزید کہا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ یہ ہمیشہ روپے میں ہی ہو، بلکہ یہ ’محبت‘ اور ’عزت‘ کی شکل میں بھی ہو سکتی ہے. ماں کو سب سے زیادہ عزت  ملنی چاہئے۔ انہوں نے اپنی ماں کو اپنی سب سے بڑی موجب تحریک بتایا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...