پی این بیگھوٹالہ: سی بی آئی کر رہی ہے ایک بڑے قانونی فرم کی جانچ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2018, 11:37 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،20؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اطلاع کے مطابق پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ معاملے میں مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) ملک کی ایک قانونی فرم ’سرل امر چندمنگل داس‘ کی بھی جانچ کررہی ہے۔ یہ معلومات سی بی آئی کے ایک ذرائع نے دی ہے۔ملک کے سب سے بڑے بینک اسکینڈل میں ڈائمنڈ مرچنٹ نیرو مودی اور اس کے ماما میہل چوکسیملزم ہیں۔گزشتہ فروری میں نیرو مودی کے قریبی لوگوں نے چند کاغذات ایک کارٹون میں بھر کرسرل امرچند منگل داس کے دفتر میں بھیجے تھے۔ وہاں پولیس پہنچ گئی اور ان کاغذات کو ضبطکر لیا۔ یہ معلومات سی بی آئی کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے دستاویزات سے ملی ہے۔اس دوران پی این بیگھوٹالے کے استغاثہ کے وکیل کے راگھواچاریہلو اور سی بی آئی کے ذرائع نے کہا کہ سرل امرچندمنگل داس نے کبھی بھینیرو مودی کے لئے قانونی کام نہیں کیا لیکن اس کے پاس مودی کے کئی کاغذات ہیں۔فرم کی ترجمان مدھومتا پال نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے، تو وہ کچھ بھی نہیں کہہ سکتیں۔ قابل ذکر ہے کہ سی بی آئی کی جانب سے اس معاملے میں داخل اول فرد جرم میں کہا گیا تھا کہ فرم کے دفتر سے کئی دستاویزات برآمد کئے گئے۔اگرچہ فرم کے خلاف ابھی تک کوئی الزام نہیں لگایا گیاہے۔ ساتھ ہی ابھی تک اس فرم کو گواہ کے طور پر بھی پیش نہیں کیا گیا ہے۔ اگرچہ راگھواچاریہ یولو کے مطابق فرم کے کسی بھی اہلکار سے پولیس نے پوچھ گچھ نہیں کی ہے لیکن سی بی آئی نے چارج شیٹ داخل کرنے سے پہلے فرم کے جونیئر وکیل سے ضرور پوچھ گچھ کی تھی۔اس درمیان ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ اب سی بی آئیفرم کے معاملے پر غور کر رہی ہے۔ اگرچہ اس معاملے میں سی بی آئی کے ترجمان ابھیشیک دیال نے بھی کچھ کہنے سے انکار کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...