ریل اسپتال" لائف لائن ایکسپریس "کی کمٹہ میں آمد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2017, 12:51 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ، 23؍اکتوبر (ایس او نیوز)دیہی اور مضافاتی عوام کو اعلیٰ پیمانے کی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں اپنا سفر جاری رکھنے والا انتہائی جدید سہولتوں سے آراستہ" لائف لائن ایکسپریس "نامی ریل اسپتال کمٹہ ریلوے اسٹیشن کے پاس پہنچ گیا ہے۔ریلوے پٹری پر چلنے والایہ دنیا کا پہلاموبائل اسپتال ہے جس میں ہر قسم کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج کے علاوہ سرجری کے لئے بھی تمام تر جدید آلات کے ساتھ ماہر ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرنے کا انتظام ہے۔ 

موصولہ رپورٹ کے مطابق 30اکتوبر سے کمٹہ اور اطراف کے عوام کے لئے اس اسپتال میں علاج و معالجے کی خدمات انجام دی جائیں گی۔ اس کے لئے ضروری کارروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔آنکھ ناک اور کان کے امراض کے علاوہ امراض قلب اور دوسری بیماریوں کی تشخیص اور علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس ریل اسپتال سے ساحلی علاقے کے عوام کو جدید طبی سہولتوں سے فائدہ اٹھانے کا ایک سنہرا موقع حاصل ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔