بھارتی خاتون ہاکی ٹیم نے اولمپکس چمپئن انگلینڈ کو شکست دے دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th April 2018, 12:10 PM | اسپورٹس |

گولڈ کوسٹ،08؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے ایک گول سے پچھڑنے کے بعد شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دولت مشترکہ کھیلوں میں پول اے کے تیسرے میچ میں اولمپک چمپئن انگلینڈ کو 2-1 سے ہرا دیا۔گزشتہ دو دولت مشترکہ کھیلوں میں پانچویں مقام پر رہی ہے ہندوستانی ٹیم اب پوائنٹ ٹیبل میں انگلینڈ سے واپس دوسرے مقام پر ہے اور اس کا سیمی فائنل میں داخل ہونا تقریباً طے لگ رہا ہے۔ہندوستان کے لیے گرجیت گراس اور نونیت کور نے بالترتیب 42 ویں اور 48 ویں منٹ میں گول داغے۔اس سے پہلے انگلینڈ کی کپتان الیکجیڈرا ڈینسن نے 35 ویں سیکنڈ میں ہی گول کرکے ٹیم کو برتری دلا دی تھی۔ ہندوستانی کپتان مہارانی رامپال نے کہاکہ ہم نے پہلی بار انگلینڈ کو شکست دی ہے۔وہ ریو اولمپکس چمپئن ہے لہذا ہم اس جیت سے بہت خوش ہیں۔اس نے کہاکہ اولمپک چمپئن کو ہرانا ہمیشہ خاص لمحہ ہوتا ہے۔ہمیں ان کے خلاف کھیلنے کے زیادہ موقع نہیں ملے اور آج ہمارا دن تھا۔ہم نے کافی محنت کی تھی اور یہ موقع ضائع نہیں کیا۔ہندوستان کو ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں نچلی رینکنگ والی ویلز ٹیم نے شکست دی تھی لیکن اس کے بعد ہندوستان نے ملائیشیا اور اب انگلینڈ کو شکست دے دی۔ ابتدائی گول جلدی گنوانے کے باوجود ہندوستانیوں نے حوصلہ برقرار رکھا اور تحمل کے ساتھ کھیل کر واپسی کی۔مڈفیلڈر نکی انگلینڈ کا ایک گول بچانے کی کوشش میں زخمی ہو گئے اور ان کے منہ سے خون نکل رہا تھا۔گرجیت نے اس کے بارے میں کہاکہ اس کو ہلکا کٹ لگا ہے لیکن اوہ ٹھیک ہو جائے گی۔دوسرے ہاف میں گرجیت نے ٹیم کو ملا واحد پنالٹی کارنر کا صحیح استعمال کرکے برابری دلائی۔اس چھ منٹ بعد نونیت کے فیلڈ گول نے ہندوستان کو سبقت دلائی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی  کے زیرا ہتمام کرکٹ کھلاڑ یوں کا سلیکشن ٹرائل: کے ایس سی اے کے انڈر14اور انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا  سنہرا موقع

اپریل کے پہلے ہفتہ میں افتتاح ہونے والی بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی، پہلے مرحلے کے طورپر کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن (کے ایس سی اے )کے زیرسرپرستی  14اور16سالہ کرکٹ ٹورنامنٹ اپریل کےمہینے میں ہبلی  میں کھیلا جائے گا جس میں اکیڈمی کی ٹیم شریک ہونےکی  اکیڈمی کے ذمہ دار کے ایم وسیم نے ...

سنسنی خیز میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو 8 رنوں سے دی شکست ، سیریز میں 2-0 برتری حاصل

کپتان وراٹ کوہلی (116) کے 40ویں سنچری اور جسپریت بمراہ کی ڈیتھ اووروں کی کمال کی گیندبازی اور وجے شنکر کی کرشمائی آخری اوور کی بدولت ہندوستان نے یہاں ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے مقابلے میں منگل کو آٹھ رن سے ہراکر اپنے ون ڈے کی تاریخ کی 500ویں جیت ...

لکھنو میں منعقدہ آل انڈیا مدرسہ اتھلیٹک چمپئن شپ میں بھٹکل کے تین طلبا کا شاندار پرفارمینس

لکھنو میں منعقدہ  آل انڈیا مدرسہ اتھلیٹک چمپئن شپ مقابلوں میں بھٹکل اور اطراف کے طلبا نے  شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے اسپورٹس میں بھی   اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ 

آئی سی سی نے سنتھ جے سوریا پر 2سال کی پابندی عائد کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے کرپشن کے حوالے سے تحقیقات میں تعاون سے انکار پر سابق سری لنکن کپتان سنتھ جو سوریا پر دو سال کی پابندی عائد کردی۔سنتھ جے سوریا اکتوبر 2020تک کرکٹ کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔