بھارتی بحریہ نے مالدیپ کی کوسٹ گارڈ کے جہاز ’’ہوراوی‘‘ کی مرمت مکمل کی 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 15th November 2018, 10:20 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی :15/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مالدیپ کے کوسٹ گارڈ کے جہاز ’’ہوراوی‘‘ کی مرمت کا کام وشاکھا پٹنم میں بحریہ کے ڈاک یارڈ میں کامیابی سے مکمل کرلیا گیا اور جہاز کوباضابطہ طور پر مالدیپ کی کوسٹ گارڈ کے کمانڈنگ افسر میجر محمد جمشید کو سونپ دیا گیا۔ ہوراوی جہاز کو سونپنے کے لئے آج ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی بحریہ کے ڈاک یارڈ کے ایڈمیرل سپرنٹنڈنٹ ریئر ایڈمیرل امت بوس تھے ، جنہوں نے بعد میں اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے مالدیپ کی کوسٹ گارڈ کے لئے بھارتی بحریہ کی طرف سے مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔ کمانڈنگ افسر نے اس موقع پر کوسٹ گارڈ کے جہاز کی مرمت کا کام کامیابی سے مکمل کرنے پر بھارتی بحریہ کا شکریہ اداکیاہے۔ مالدیپ کے کوسٹ گارڈ کے جہاز (ایم سی جی ایس) ہوراوی کی مرمت کا چار مہینے تک چلنے والا کام بھارتی بحریہ نے شروع کیا تھا جس کا مقصد بحر ہند کے خطے میں دوست ملکوں کی بحری افواج کے ساتھ سفارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ یہ جہاز 12 جولا ئی 2018 کو وشاکھا پٹنم پہنچا تھا اور اس کی مرمت کا کام 14 نومبر 2018 تک مکمل کرلیا گیا۔ مرمت کے دوران جہاز کے بہت سے حصوں کی مرمت کی گئی اور سازوسامان کو دوبارہ نصب کیا گیا۔ اس کے علاوہ جہاز پر موجود  کئی نظام اور سازوسامان کی تجدید بھی کی گئی تاکہ ان کی کارکردگی میں بہتری لائی جاسکے۔ تمام سازوسامان سمندر میں تجربات کے بعد نصب کیا گیا ہے جس سے جہاز کی جنگی صلاحیت کو بہتر بنایا گیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ مالدیپ کی کوسٹ گارڈ کے لئے یہ جہاز پوری طرح عملی طور پر دستیاب رہے۔ایم سی جی ایس ہورا وی کی تعمیر مارچ 2001 میں کولکاتا کے گارڈن ریچ شپ بلڈرس اینڈ انجینئرس نے کی تھی جسے آئی این ایس تلن چنگ کے نام سے ایک گشتی جہاز کے طور پر شامل کیا گیا تھا ، بعد میں حکومت ہند نے مالدیپ کے ساتھ اسٹریٹجک ساجھیداری کو مستحکم کرنے کی خاطر یہ جہاز اپریل 2006 میں مالدیپ کو تحفہ میں دے دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...