انڈین مجاہدین مقدمہ (گجرات) کیا واقعی بہت سارے گواہوں کی ضرورت ہے ؟ سپریم کورٹ کا استغاثہ سے سوال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th April 2018, 1:24 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،18؍اپریل(ایس او نیوز؍پریس ریلیز) انڈین مجاہدین (گجرات ) مقدمہ میں ماخوذ گذشتہ ۹؍ سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقیددو مسلم نوجوانوں کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے گذشتہ دنوں سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ نے استغاثہ سے سوال کیا کہ آیاواقعی انہیں ہزاروں گواہوں کی ضرورت ہوتی ہے ؟سپریم کورٹ نے مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدمہ میں ڈھائی ہزار سے زائدگواہوں کو نامزد کیا گیا ہے جس میں کچھ ہی ایسے گواہ ہیں جن کی گواہی معنی رکھتی ہے۔

جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے توسط سے سپریم کورٹ میں ملزمین عتیق الرحمن عبدالحکیم خلجی اورعمران احمد سراج احمد (کوٹا راجستھان) کی ضمانت پر رہائی کے لئے  گذشتہ ماہ عرضداشت داخل کی گئی تھی جس کی سماعت سپریم کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس اے کے سیکری اور جسٹس اشوک بھوشن کے سامنے عمل میں آئی جس کے دوران جمعیۃ علماء کے وکلاء سابق ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایڈوکیٹ امریندر شرن اور ایڈوکیٹ آن ریکارڈ گورو اگروال نے عدالت کو بتایا تھا کہ اس معاملے میں ابتک ایک ہزار سے زائد سرکاری گواہوں کی گواہی مکمل ہوچکی ہے لیکن ایک بھی سرکاری گواہ نے ملزمین کے خلاف گواہی نہیں دی ہے جس پر دونوں جسٹس صاحبان نے زبانی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ استغاثہ کوالیٹی کی بجائے کوانٹیٹی (تعداد) پر زیادہ یقین رکھتا ہے۔

اسی دوران دو رکنی بینچ نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے سوال کیا کہ گجرات پولس کی نمائندگی کون کررہا ہے ؟ اور کیا واقعی اتنے گواہوں کی انہیں ضرورت ہے جس پر تشار مہتا نے کہا کہ اس معاملے میں استغاثہ پہلے ہی 257 گواہوں کو ڈراپ کرچکا ہے یعنی کہ انہیں گواہی دینے سے روک دیا ہے لیکن پھر بھی ایک بڑی تعداد میں سرکار ی گواہوں کو گواہی دینا باقی ہے ۔ فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد عدالت نے معاملے کی سماعت ۳؍ مئی تک ملتوی کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔

سپریم کورٹ کے ججوں کے تبصرہ پر اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے جمعیۃ علماء مہاراشٹرقانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے ممبئی میں اخبار نویسوں کو بتایاکہ سپریم کورٹ کا تبصرہ اس بات کی جانب اشارہ کررہا ہیکہ استغاثہ دہشت گردانہ معاملات سمیت دیگر معاملات میں حد سے زائد گواہوں کولیا جاتا ہے جس کی وجہ سے معاملے کی سماعت دسیوں سال تک چلتے رہتی ہے اور پھر آخیر میں یہ ہوتا ہیکہ ملزمین باعزت بری کردیئے جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر استغاثہ شروع میں ہی مٹیرئیل ویٹنیس(کام کے گواہوں)کو پیش کرے تو معاملے کی سماعت جلد مکمل ہوسکتی ہے اورملزمین کو وقت پر انصاف حاصل ہوسکتا ہے ۔

گلزار اعظمی نے کہا کہ ہندوستانی عدلیہ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا ایسا مقدمہ ہے جس میں ۳۵؍ ایف آئی آر کو یکجا کرکے ایک ہی عدالت میں اس کی سماعت کی جارہی ہے جس میں ابتک ۲۸؍ سو سرکاری گواہوں میں سے ۱۰۰۰؍ سرکاری گواہوں سے مقدمہ کا سامنا کررہے ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء کے وکلاء نے جرح کرلی ہے ۔ 

گلزار اعظمی نے مزید بتلایا کہ گجرات مقدمہ میں ماخوذین میں سے ۱۳ ، ملزمین کو ممبئی انڈین مجاہدین مقدمہ اور ۷ ملزموں کو دہلی انڈین مجاہدین مقدمہ میں ماخوذ بتا یا گیا ہے نیز اسی طرح انہیں ملزمین کو حیدار آباد اور بنگلور کے بھی بم دھماکوں کے سلسلے میں ماخوز بتایا گیا ہے جمعیۃ علماء ملک کے دیگر صوبوں میں بھی ملزمین کے مقدمات کی پیروی کررہی ہے لیکن ملزمین کی عدم دستیابی کی وجہ سے احمد آباد کو چھوڑ کر دیگر شہروں کے مقدمات سست روی کا شکا رہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...