کمپاؤنڈ تیراندازوں نے ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں مرد ٹیم مقابلے کا طلائی تمغہ جیتا
شنگھائی،20؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی مرد کمپاؤنڈ تیر اندازی ٹیم نے آج ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کولمبیا کو فائنل میں شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔ہندوستانی ٹیم میں ابھیشیک ورما، چننا راجو شری تھر اور امن جیت سنگھ شامل تھے جنہوں نے کولمبیا کو 226-221 سے شکست دی۔کولمبیئن ٹیم میں کاملو ادریس کاڈرینا، جوس کالریس اوسپنا اور انکار منوج شامل تھے۔ہندوستان نے پہلا سیٹ58-57 سے جیتا اور اگلے تین سیٹ بھی جیت لیے۔ کولمبیا تیسری سیٹ 52-52 سے ٹائی کرانے میں کامیاب رہا۔