نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کا پلڑا بھاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd October 2017, 11:36 AM | اسپورٹس |

ممبئی ،21؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اس سیشن میں یکطرفہ جیت درج کرنیوالی ہندوستانی ٹیم کل سے شروع ہو رہی تین میچوں کی ونڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے خلاف اترے گی تو موجودہ فارم کی بنیاد پر اسکا پلڑا بھاری ہوگا۔ عالمی چمپئن آسٹریلیا کو ہرانے کے بعد ہندوستان کے حوصلے بلند ہیں۔نیوزی لینڈکو شاندار فارم میں چل رہی میزبان ٹیم کو ہرانے کیلئے اپنا بہترین مظاہرہ کرنا ہوگا۔ہندوستان کی بلے بازی اور گیندبازی دونوں ٹھیک ٹھاک ہے۔ اور سبھی کھلاڑیوں نے جیت میں تعاون دیا ہے۔ ایک اکائی کے طور پر وراٹ کوہلی کی ٹیم کا پرفارمینس بہترین رہا ہے۔کچھ دنوں پہلے ہندوستان کو اس میدان پر جنوبی افریقہ نے ہرہرایا تھا لیکن اس کے بعد سے ہندوستان نے اپنی سرزمیں پر لگاتار تین سیریز جیتی ہے۔ ناقابل تسخیر ہوجاتی جا رہی ہندوستانی ٹیم نے جیت کا ایسا طلسم اپنے ارد گرد بنا لیا ہے جسے توڑنا آسان نہیں لگ رہا۔ آسٹریلیا سے200915010 میں ہارنے کے بعد ہندوستان 16 دوفریقی سیریز میں صرف پاکستان ( 2012 ) اور جنوبی افریقہ سے ہارا ہے۔ آسٹریلیا پر اس نے 41501 سے جیت درج کی جب کہ کپتان وراٹ کوہلی بہترین فارم میں نہیں تھے اور سلامی بلے بازشکھر دھون بھی ٹیم سے باہر تھے۔نائب کپتان روہت شرما نے296 رن بنائے جس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچری شامل تھی۔اجنکیا رہانے نے چار نصف سنچری سمیت 244 رن بنائے تھے جبکہ آل راؤنڈرہاردک پنڈیا نے222 رن بنائے۔ مہیندر سنگھ دھونی نے بھی عمدہ بلے بازی کی۔ اگر ہندوستانی ٹیم نے یہی فارم برقرار رکھا تو نیوزی لینڈ کو وانکھیڑے کی پچ پر ہرانا مشکل نہیں ہوگا۔بلے بازوں کے جنت مانی جانیوالی اس پچ پر خوب رن بننے کی امید ہے۔ چائنامین کلدیپ یادو اور لیگ اسپنر یجویندر چہل کی قیادت میں نئے اسپن نے چھا پرفارمینس کیا ہے۔ان دونوں کا ساتھ دینے کیلئے بائیں ہاتھ کے اسپنر اکچھرپٹیل بھی ہیں۔ تیز گیندبازی کی ذمہ داری بھونیشور کمار اور جسپریت بمرا سنبھالیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...