اقلیتوں اوردلتوں پر حملے روک پانے میں مودی حکومت ناکام،ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں سنسی خیز انکشاف 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th January 2018, 9:36 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 19؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بین الاقوامی حقوق انسانی تنظیم’’ ہیومن رائٹس واچ‘‘ نے ’ورلڈ رپورٹ 2018‘جاری کرتے ہوئے موجودہ مرکزی حکومت کے بارے میں سخت تبصرہ کیاہے۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حکومت ملک میں اقلیتیوں پر حملوں کونہیں ورک سکی۔رپورٹ کے پہلے پیراگراف میں لکھا گیا ہے کہ سال 2017میں ہندوستان میں مذہبی اقلیتوں، پسماندہ طبقات اور حکومت کے ناقدین کومنظم تشدد ایک بڑھتے ہوئے خطرے کی شکل میں سامنے آیا، جنہیں اکثر حکمران بی جے پی گروپوں کی حمایت کا دعویٰ کرنے والی تنظیموں کی طرف سے انجام دیاگیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت فوری یا قابل اعتماد تحقیقات میں ناکام رہی جبکہ کئی سینئر بی جے پی لیڈروں نے ہندو سخت گیرقوم پرستی کو عوامی طور پر فروغ دیا، جس نے تشدد کو اور بڑھایا۔رپورٹ میں مرکز کی مودی حکومت کو اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں پرہونے والے حملوں کو روکنے اور ان مقدمات کی صحیح سے جانچ نہ کروانے کیلئے سخت ناگواری کااظہاکیا ہے۔رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ اقلیتی فرقوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف حکمران بی جے پی سے منسلک شدت پسند ہندو گروپوں کی بھیڑ کے حملے پورے سال ان افواہوں کے درمیان جاری رہے کہ انہوں نے گوشت کے لئے گایوں کی خرید و فروخت کی یا ان کا قتل کیا۔حملہ آوروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کے بجائے پولیس نے مویشیوں کی ہلاکت کو روکنے کے قوانین کے تحت متاثرین کے خلاف شکایت درج کی۔نومبر کے اختتام پر اس طرح کے 38حملے ہوئے اور اس میں اس سال 10افراد ہلاک ہوئے۔ہیومن رائٹس واچ کی اس رپورٹ میں آر ایس ایس کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے آخر کار اس طرح کے تشدد کی مذمت کئے جانے کے بعد بھی بی جے پی کی اتحادی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)نے گؤ-اسمگلنگ اور لوجہاد روکنے کے نام پر پانچ ہزار’’دھارمک سینانی‘‘ کی بھرتی کا اعلان کیا۔ ہندوؤں کے گروہوں کے مطابق مبینہ لو جہاد کے ذریعہ ہندو خواتین سے شادی کرنے اور اسلام میں شامل کرنے کی مسلمان مردوں کی سازش ہے۔رپورٹ شائع ہونے کے بعد ہیومن رائٹس واچ کی جنوبی ایشیا ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں حکام نے خود ہی یہ ثابت کیا ہے کہ وہ مذہبی اقلیتوں اور خطرے کا سامنا کر رہے دوسرے گروپوں پر مسلسل ہو رہے حملوں سے انہیں بچانے میں ناکام رہے۔اس رپورٹ میں اقلیتوں پر ہو رہے حملوں کے علاوہ اظہار رائے کی آزادی کے حق کی خلاف ورزی اور قانون نظام کے نام پر انٹرنیٹ خدمات کو بند کرنے کے معاملے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔عالمی رپورٹ کے 28ویں حقوق انسانی حقوق نگرانی نے دنیا کے 90سے زائد ممالک میں انسانی حقوق کی صورت حال کی اطلاع دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...