اسٹینڈجا میموریل باکسنگ میں ہندوستان کو تین تمغے
نئی دہلی،27؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان نے 68ویں ا سٹرینڈجا میموریل باکسنگ میں تین تمغوں کے ساتھ اپنی مہم کا اختتام کیا۔ہندوستان کی طرف سے محمدحسام الدین مردوں کے 56کلوگرام وزن کے زمرے کے فائنل کے قریبی مقابلے میں شکست کھاگئے جس سے انہیں چاندی کے تمغہ سے اکتفا کرنا پڑا۔بلغاریہ کے صوفیہ میں ہو رہے اس ٹورنامنٹ میں حسام الدین کو اس مقابلے میں آکرین کے میکولا بتسیکو سے 2-3سے شکست جھیلنی پڑی۔ہندوستان کی طرف سے امت فانگل 49کلوگرام اور مینا کماری میسنام54کلوگرام نے کانسے کا تمغہ جیتاتھا۔یہ دونوں ہی سیمی فائنل میں ہار گئے تھے۔ہندوستان نے اس ٹورنامنٹ میں 15رکنی ٹیم بھیجی تھی جس میں دس مرد اور پانچ خواتین باکسر شامل تھیں۔مقابلہ میں 31ممالک کے 200سے زائدباکسرنے حصہ لیاتھا۔