ہندوستانی فوج دنیا کی سب سے طاقتور افواج میں سے ایک: جنرل راوت 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th October 2017, 12:05 AM | ملکی خبریں |

پتھورا گڑھ،23؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا کہ ہماری فوج دنیا کی سب سے طاقتور فوج میں سے ایک ہے ۔جنرل راوت اپنی صدی تقریب منا رہی کماؤں رائفلس کے فوجیوں، سابق فوجیوں او ڈیوٹی کے دوران شہید ہو گئے فوجیوں کی بیواؤں کو اعزاز سے نوازنے کے لئے یہاں آئے تھے ،ا اس موقع پر انہوں نے ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا ۔اس موقع پر جنرل راوت نے کہا کہ تین کماؤں رائفلس اور کما ؤں ریجمنٹ کے جوانوں اور افسران کی طرف سے پہلی جنگ عظیم سے لے کر آزادی کے بعد لڑی گئی جنگوں میں دکھائی گئی بہادری ملک کی سرحدوں کی حفاظت میں ان کے مثالی شراکت کا ثبوت ہے ۔ فوج کے سربراہ نے تقریب میں حصہ لے رہے حکام کو سابق فوجیوں اور ویر ناریوں (شہید فوجیوں کی بیواؤں) کے وظیفہ اور دیگر منصوبوں سے متعلق معاملات کو ترجیح کی بنیاد پر جلد سے جلدحل کرنے کی ہدایت دی، انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہئے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...