پاکستان کی تعریف کرنے کیلئے اداکارہ کے خلاف غداری کی شکایت

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 23rd August 2016, 8:42 PM | ملکی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلور،23اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اداکارہ سے لیڈر بنی رامیا کے خلاف عدالت میں شکایت داخل کرکے ان کے خلاف غداری سمیت دیگر الزامات کو لے کر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دراصل رامیا نے تبصرہ کیا تھا کہ ’’پاکستان جہنم نہیں ہے‘‘اور شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ اس سے’’ دیش بھکتوں‘‘ کی توہین ہوئی ہے۔اس تبصرے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر رامیا کی کافی تنقید ہوئی تھی اور بی جے پی اور اے بی وی پی کے کارکنوں نے ان کے تبصرے کو ملک مخالف قرار دیا تھا،اگرچہ آج بنگلور میں رامیا اپنی بات پر قائم رہیں۔شکایت میں عدالت سے پولیس کو یہ ہدایات دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ سابق کانگریسی ممبر پارلیمنٹ رامیا کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ( 124اے) غداری ، (344)10 یا زیادہ دنوں تک غلط طریقے سے یرغمال بنانااور (511اس طرح جرم کرنے کی کوشش کرنے کے لئے جرمانا جن میں عمر قید یا دیگر قید کی سزا کا قانون ہو)کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ایڈووکیٹ کے وٹھل گوڑا نے سومورپیٹ کے فرسٹ کلاس عدالتی مجسٹریٹ کی عدالت میں یہ شکایت داخل کی تھی۔عدالت نے کل یہ شکایت قبول کر لی۔اس معاملے میں 27اگست کو سماعت ہوگی۔شکایت میں گوڑا نے الزام لگایا ہے کہ اداکارہ نے پاکستان کی تعریف کرکے ہندوستان کی توہین کی ہے اور لوگوں کو بھڑکایا ہے۔رامیا حال ہی میں نوجوان ممبران پارلیمنٹ کے سارک وفد کے ساتھ اسلام آباد گئی تھیں۔رامیا نے ماڈیا میں ایک اجتماع میں کہا کہ پاکستان جہنم نہیں ہے، وہاں کے لوگ بھی بالکل ہماری طرح ہی ہیں۔انہوں نے ہماری خوب مہمان نوازی کی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...