ہندوستان نے آسٹریلیا سے تیسرا ٹی 20 میچ جیتا،سیریز 1۔1 سے برابر

Source: S.O. News Service | By Staff Correspondent | Published on 25th November 2018, 10:11 PM | اسپورٹس |

سڈنی ،25؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)کپتان وراٹ کوہلی نے شاندار نصف سنچری بنائی ہے۔ وہ 41 گیند وں پر61 رن بناکرناٹ آوٹ رہے۔ اس دوران نے انہوں نے 4 چوکے اوردو شاندارچھکے بھی لگائے۔ وراٹ کوہلی کے ساتھ دنیش کارتک بھی 18 گیندوں پر21 رن بناکرناٹ آوٹ رہے۔ انہوں نےکوہلی کا بہترین ساتھ دیا۔ اس سے قبل روہت شرما 23 اورشکھردھون نے 41 رن بناکر بہترین شروعات دی تھی۔ کے ایل راہل نے 14 رن بنائے جبکہ رشبھ پنت ٹیم کو کوئی تعاون نہیں دے سکے اوروہ صفرپرہی آوٹ ہوگئے۔ وہ صرف ایک گیند کھیل سکے۔اس سے قبل آسٹریلیا نے ہندوستان کو 165 رنوں کا ہدف دیا۔ آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر164 رن بنائے۔ آسٹریلیائی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کرپہلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے سلامی بلے بازوں نے اس کے فیصلے کو بہت درست بھی ثابت کیا۔ آسٹریلیا کا پہلا وکٹ 68 رنوں پراسکور پرگرا تھا۔ حالانکہ کنال پانڈیا نے ایک وقت پرآسٹریلیائی ٹیم کو باندھ کررکھ دیا اورایک کے بعد ایک وکٹ حاصل کئے۔آسٹریلیا کی طرف سے ڈارسی شارٹ نے سب سے زیادہ 33 رن بنائے جبکہ کپتان ایرون فنچ نے 28 رن بنائے۔ اس کے علاوہ کیری نے 27 اوراسٹونس نے 25 رن بنائے۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے کنال پانڈیا نے 4 اووروں میں 36 رن کے عوض 4 وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ کلدیپ یادو کو ایک وکٹ ملا جبکہ ایک کھلاڑی رن آوٹ ہوا۔ بھونیشور کمار، خلیل احمد اور جسپریت بمراہ کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔حالانکہ آج کا میچ ہندوستان کو جیتنا بے حد ضروری تھا۔ اگر یہ میچ ٹیم انڈیا ہار جاتی تو پھروہ سیریز گنوا دیتی۔ تاہم یہ میچ جیت کر ٹیم انڈیا نے شرمندگی سے بچالیا اوروہ سیریز ڈرا کرانے میں کامیابی ہوگئی۔ دراصل آسٹریلیا نے پہلے ٹی۔20 میچ میں ٹیم انڈیا کو شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ بارش کی نذرہوگیا تھا۔ تیسرا میچ ٹیم انڈیا نے جیت لیا ہے۔ اس طرح سے سیریز برابررہی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی  کے زیرا ہتمام کرکٹ کھلاڑ یوں کا سلیکشن ٹرائل: کے ایس سی اے کے انڈر14اور انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا  سنہرا موقع

اپریل کے پہلے ہفتہ میں افتتاح ہونے والی بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی، پہلے مرحلے کے طورپر کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن (کے ایس سی اے )کے زیرسرپرستی  14اور16سالہ کرکٹ ٹورنامنٹ اپریل کےمہینے میں ہبلی  میں کھیلا جائے گا جس میں اکیڈمی کی ٹیم شریک ہونےکی  اکیڈمی کے ذمہ دار کے ایم وسیم نے ...

سنسنی خیز میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو 8 رنوں سے دی شکست ، سیریز میں 2-0 برتری حاصل

کپتان وراٹ کوہلی (116) کے 40ویں سنچری اور جسپریت بمراہ کی ڈیتھ اووروں کی کمال کی گیندبازی اور وجے شنکر کی کرشمائی آخری اوور کی بدولت ہندوستان نے یہاں ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے مقابلے میں منگل کو آٹھ رن سے ہراکر اپنے ون ڈے کی تاریخ کی 500ویں جیت ...

لکھنو میں منعقدہ آل انڈیا مدرسہ اتھلیٹک چمپئن شپ میں بھٹکل کے تین طلبا کا شاندار پرفارمینس

لکھنو میں منعقدہ  آل انڈیا مدرسہ اتھلیٹک چمپئن شپ مقابلوں میں بھٹکل اور اطراف کے طلبا نے  شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے اسپورٹس میں بھی   اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ 

آئی سی سی نے سنتھ جے سوریا پر 2سال کی پابندی عائد کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے کرپشن کے حوالے سے تحقیقات میں تعاون سے انکار پر سابق سری لنکن کپتان سنتھ جو سوریا پر دو سال کی پابندی عائد کردی۔سنتھ جے سوریا اکتوبر 2020تک کرکٹ کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔