خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو دوگنی طاقت سے جوابی حملہ کرے گاہندوستان : وزیر اعظم نریندر مودی
نئی دہلی،21اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سال 1943 میں سبھاش چندر بوس کی جانب سے کی گئی’آزاد ہند حکومت‘ کے قیام کے اعلان کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر منعقد ایک پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ہندوستان کبھی کسی دوسرے کے علاقے پر نظر نہیں رکھتا، لیکن اگر اس کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو وہ دوگنی طاقت سے جوابی حملہ کرے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت مسلح افواج کو بہتر ٹیکنالوجی اور تازہ ترین ہتھیاروں سے لیس کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہتر سہولیات مہیا کراکر جوانوں کی زندگی آسان بنانے کی کوششیں چل رہی ہیں۔
مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے سرحد پار جا کر سرجیکل اسٹرائک کرنے اور سابق فوجیوں کے لئے ’ون رینک’،’ جنگل پنشن‘ اسکیم نافذ کرنے جیسے فیصلے کئے۔بوس کے قریبی ساتھی لالتی رام کی طرف سے دی گئی آزاد ہند فوج کی ٹوپی پہن کر مودی نے کہا کہ کسی دوسرے کے علاقے پر نظر ڈالنا ہندوستانی روایت نہیں رہی ہے لیکن جب ہماری خود مختاری کو چیلنج کیا جائے گا تو ہم دوگنی طاقت سے جوابی حملہ کریں گے۔
وزیر اعظم نے لوگوں کو ہندوستان کے اندر اور باہر کی ایسی قوتوں کے خلاف آگاہ کیا جو ملک اور اس آئینی اقدار کو نشانہ بنا کر اس کے خلاف کام کر رہے ہیں۔مودی نے کہا کہ ان کی حکومت بوس کے خواب کا احساس کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب ایک شفاف عمل کے بعد بری فوج میں خواتین کو ’شارٹ سروس کمیشن‘ سے مستقل کمیشن میں داخل کی اجازت دی گئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ فضائیہ کو جلد ہی خواتین لڑاکا پائلٹوں کا پہلا بیچ ملنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی جنگ میموریل کی تعمیر کا کام آخری مرحلے میں ہے۔