ٹی 20میں اچھی کارکردگی کے بعد رینا کو ون ڈے میں واپسی کی امید

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th February 2018, 9:06 PM | اسپورٹس |

کیپ ٹاؤن ،25؍ فروری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کیپ ٹاؤن ہندوستان کی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم میں واپسی کرنے کے لئے سریش رینا نے امید ظاہر کی کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 بین الاقوامی سیریز میں اچھی کارکردگی کو آئی پی ایل سمیت آئندہ ٹورنامنٹوں میں برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔رینا نے تیسرے اور آخری ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں 27 گیند میں 43 رن بنانے کے علاوہ تین اوور میں 27 رن دے کر ایک وکٹ لیا جس سے ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو سات رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1سے سیریزجیت لی۔رینا نے کہاکہ یہ لمحہ میرے لئے بہت اہم ہے۔یہاں کے بعد ہم سری لنکا اور پھر آئی پی ایل میں کھیلیں گے۔ہمیں کافی میچ کھیلنے ہیں۔میں پہلے بھی ورلڈ کپ کا حصہ رہا ہوں اور میں 2011میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھا۔یہ میرا پہلا ورلڈ کپ تھا اور ہم نے ٹائٹل جیت لیا۔انہوں نے کہاکہ ون ڈے انٹرنیشنل کی بات کروں تو پانچویں نمبر پر میں نے اچھی کارکردگی ہے۔یہ صرف کچھ اور میچوں کا سوال ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں دکھا سکتا ہوں کہ میں یقینی طور پر جلد ہی ون ڈے انٹرنیشنل میں واپسی کر سکتا ہوں۔رینا آخری بار ون ڈے انٹرنیشنل میچ اکتوبر 2015 میں ممبئی میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے تھے جبکہ یہاں واپسی سے پہلے انہوں نے پچھلا ٹی 20بین الاقوامی میچ گزشتہ سال فروری میں کھیلا تھاانہوں نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم اعتماد سے بھرے کھلاڑیوں کا گروپ ہے جو نتائج میں دکھائی دے رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میں جس طرح کھیلے وہ دکھاتا ہے کہ ایک ٹیم کے طور پر ہم جنوبی افریقہ میں کیا حاصل کر سکتے ہیں۔کسی بھی ٹیم نے اس سے پہلے ایسا نہیں کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

زمبابوے کرکٹ ٹیم کا اعلان

یکم جولائی سے ہرارے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے تین قومی ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے میزبان زمبابوے کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 481 رنز بناکر عالمی ریکارڈ بنادیا

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے 6 وکٹ پر481 رنز بنا کر کئی ریکارڈز پاش پاش کردیے، یہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں بڑے مجموعے کا نیا ریکارڈ شمار ہوگا، اس سے قبل پاکستان کے خلاف 3 وکٹ پر 444 رنز کا عالمی ریکارڈ بھی انگلینڈ کے قبضے میں ہی تھا تاہم انگلش ...

پہلی بار فٹ بال کپ کیلئے قرۃ العین بلوچ کی آواز میں گانا ریلیز

روس میں جاری 21 ویں فٹ بال ورلڈ کپ کا فیفا کی جانب سے جاری کردہ آفیشل گانا ’لو اٹ اپ‘ یوں تو کپ شروع ہونے سے ایک ماہ قبل ہی جاری کردیا گیا تھا۔تاہم اب ملٹی نیشنل مشروب کمپنی ’کوکو کولا‘ نے بھی پہلی بار پاکستان میں فٹ بال ورلڈ کپ کا خصوصی اینتھم سانگ جاری کردیا۔

بال ٹیمپرنگ کے الزام پر سری لنکن ٹیم بھڑک اٹھی

ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کے الزام پر سری لنکن ٹیم بھڑک اٹھی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کاالزام عائد ہونے پر سری لنکن ٹیم نہ صرف غصے سے بھڑک اٹھی بلکہ اس نے میدان میں بھی اترنے سے انکار کردیا تھا۔