کوہلی نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسرا مقام برقرار رکھا،ڈی ویلیئرس بدستورسرفہرست

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2016, 12:46 PM | اسپورٹس |

دبئی،10دسمبر(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے وراٹ کوہلی نے آج یہاں جاری بلے بازوں کی آئی سی سی رینکنگ میں اپنا دوسرا مقام برقرار رکھا جبکہ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر ان سے محض دو پوائنٹس پیچھے تیسرے مقام پر ہیں۔وارنر پہلے کوہلی سے 62پوائنٹس سے پچھڑ رہے تھے لیکن کل میلبورن میں ختم ہوئی نیوزی لینڈ کے خلاف چیپل-ہیڈلی سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد انہوں نے یہ برتری محض دو پوائنٹس کی کر لی جس میں آسٹریلیا نے 3.0سے جیت درج کی۔وارنر تین میچوں میں 299رنز بنا کر سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی رہے جس انہوں نے اپنی تیسرے نمبر کی درجہ بندی مضبوط کر لی۔جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز اب بھی نمبر ایک پوزیشن پر قابض بلے باز ہیں، وہ کوہلی سے 13پوائنٹس آگے ہیں۔نمبر ایک جگہ کے لئے جدوجہد اگلے ماہ پھر شروع ہوگی جب کوہلی کے انگلینڈ کے خلاف 15سے 23جنوری تک تین میچوں کی سیریز میں کھیلنے کی امید ہے۔وارنر پاکستان کے خلاف 13سے 26جنوری تک ہونے والے پانچ میچوں کی سیریز میں میدان میں اتریں گے اور ڈی ویلیئرز سری لنکا کے خلاف 28جنوری سے 10فروری تک پانچ ایک روزہ سیریز میں جنوبی افریقہ کی قیادت کریں گے۔نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل اور آسٹریلیا کی سٹیو سمتھ، مچل مارش اور جوش ہیزل وڈ کے تینوں نے بھی کیریئر کی اونچی رینکنگ حاصل کر لی ہے۔گپٹل کو سیریز میں 193رنز کا فائدہ ملا جس سے انہیں دو مقام کا فائدہ ملا،اس سے وہ چھٹے مقام پر پہنچ گئے۔اسمتھ6 پائیدان کی چھلانگ سے 10ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں، انہوں نے سیریز میں 236رنز بنائے تھے۔مارش تین مقام کے فائدے سے 22ویں مقام پر پہنچ گئے۔پیٹ کمنس نے 47ویں مقام پر واپسی کی ہے جبکہ دیگر گیند بازوں نے اوپر کی طرف قدم بڑھائے ہیں جس میں جیمز فاکنر(23ویں، دو پائیدان کی چھلانگ)اور مشیل سیٹنر(50ویں، 16پائیدان کی چھلانگ)شامل ہیں۔ٹرینٹ بولٹ نے اپنا نمبر ایک مقام قائم رکھا،وہ جنوبی افریقہ کے عمران طاہر سے 8 پوائنٹس اوپر ہیں جس میں ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن ایک پوائنٹس پیچھے تیسرے مقام پر ہیں۔آل راؤنڈر کھلاڑیوں کی فہرست میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے جس میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ٹاپر ہیں، جس کے بعد اینجلو میتھیوز، محمد نبی، جیمز فاکنر اور مشیل مارش قابض ہیں۔آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں نمبر ایک ٹیم آسٹریلیا کے 118سے بڑھ کر 120پوائنٹس ہو گئے ہیں۔نیوزی لینڈ پچھڑ کرہندوستان کے بعد چوتھے نمبر پر کھسک گئی۔نیوزی لینڈ نے سیریز کا آغاز 112پوائنٹس سے کیا تھا لیکن 0-3سے ملی شکست کا مطلب اس کے پوائنٹس 109 ہو گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...